پٹنہ: وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے سامنے فن و ثقافت اور یوتھ محکمہ کے تحت بہار اسٹیٹ اسپورٹس اتھارٹی اور بہار فلم پروموشن پالیسی کے کاموں پر ایک پریزنٹیشن دیا گیا۔ میٹنگ میں بہار اسٹیٹ اسپورٹس اتھارٹی کے ڈائرکٹر جنرل رویندرن شنکرن نے بہار اسٹیٹ اسپورٹس اتھارٹی کے مقاصد، اب تک کیے گئے کاموں، صلاحیت کی شناخت، ٹریننگ پروگرام، کھلاڑیوں کوفوری اعزاز اور نقد انعام وغیرہ کے بارے میں پریزنٹیشن کے ذریعے تفصیلی جانکاری دی۔ انہوں نے بتایا کہ بہار کھیلوں کے میدان میں آگے بڑھ رہا ہے۔ بیٹوں کے ساتھ ساتھ یہاں کی بیٹیاں بھی قومی سطح کے کھیلوں میں بہت بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر کے ایوارڈ جیت رہی ہیں اور ریاستی حکومت کی طرف سے فراہم کی جانے والی سہولیات اور تعاون کی ہر طرف ستائش ہو رہی ہے۔ بہار کھیلوں کی منزل کے طور پر ابھر رہا ہے۔ قومی اور بین الاقوامی سطح کے بہار کے کئی سابق کھلاڑی یہاں آکرکھلاڑیوں کی ٹریننگ اور حوصلہ افزائی کرنا چاہتے ہیں۔Tourism will be boosted by film production
فن و ثقافت اور یوتھ محکمہ کی سکریٹری مسز وندنا پریسی نے ایک پرزنٹیشن کے ذریعے بہار فلم پروموشن پالیسی کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی۔ انہوں نے اس کے پس منظر،خاکہ، اثرات اور ضرورت کے حوالے سے معلومات فراہم کیں۔Tourism will be boosted by film production