ریاست بہار میں کورونا متاثرین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ گزشتہ روز ریکارڈ اضافہ درج کیا گیا. بروز جمعہ دیر شام تک 53 کورونا مثبت مریضوں کے شناخت ہوئی جس کی وجہ سے ریاست میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 223 ہو گئی ہے.
کورونا کے 53 نئے مثبت کیسز میں 31 مونگیر، 3 نالندہ، بکسر 12، اورنگ آباد اور پٹنہ کے 2، سارن بانکا اور مدھے پورہ کے ایک ایک مریض شامل ہیں۔
پٹنہ کے پٹیل نگر کے 44 سالہ باشندہ بینک ملازم اور مسوڑھی کی رہنے والی 50 سالہ خاتون کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔
ریاست میں اب تک 21 ضلع متاثر ہو چکا ہے۔ صرف منگیر سے 31 معاملے سامنے آئے ہیں۔
محکمہ صحت کے مطابق 'سب سے زیادہ متاثرین کی تعداد منگیر کے جمالپور سے ہے۔ جمعہ کے روز یہاں سے ملنے والے متاثرین کی تعداد 31 بتائی گئی ہے۔
محکمہ صحت کے پرنسپل سکریٹری سنجے کمار نے بتایا کہ 'جمال پور سے ملے متاثرین میں چودہ مرد اور 17 خواتین شامل ہیں یہاں کی تعداد اب 62 ہوگئی ہے۔ یہ کسی بھی ضلع سے ملنے والی سب سے بڑی تعداد ہے۔'
بہار کے مختلف اضلاع میں متاثرین کی تعداد اس طرح ہے۔
سیوان-30
نالندہ-34
مونگیر-62
بیگو سرائے-9
پٹنہ-26
گیا-5
بکسر-20