اردو

urdu

By

Published : May 27, 2020, 10:31 PM IST

ETV Bharat / state

نئے بھارت کی افسوسناک تصویر

ایک دردناک منظر جس میں چھوٹا بچہ بہار کے مظفر پور ریلوے اسٹیشن پر اپنی مردہ ماں کو بیدار کرنے کی کوشش کرتے دیکھا گیا۔

بہار: مظفرریلوےاسٹیشن کا دردناک منظر
بہار: مظفرریلوےاسٹیشن کا دردناک منظر

اس واقعے کی ویڈیو کلپ کو سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر شیئر کیا جارہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ عورت کھانے اور پانی کی کمی کی وجہ سے ٹرین میں بیمار ہوگئی تھی۔

نئے بھارت کی افسوسناک تصویر

لاک ڈاؤن کے دوران تارکین وطن کارکنوں کی حالت زار پر ہونے والے سب سے دل دہلا دینے والے واقعات میں سے ایک، بہار کے مظفر پور ضلع کے ریلوے اسٹیشن پر ایک بچہ اپنی مردہ ماں کو جگانے کی کوشش کرتے دیکھا گیا۔

اس واقعے کی ویڈیو کلپ کو سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر شیئر کیا جارہا ہے۔ بچہ اس حقیقت سے واقف نہیں کہ اس کی ماں کی موت ہوگئی ہے۔ویڈیو میں چھوٹا بچہ بار بار کپڑا اٹھا کر اسے بیدار کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

اہل خانہ کی اطلاعات کے مطابق، اربینہ خاتون (35) ، کھانے اور پانی کی عدم دستیابی کے باعث شرامک اسپیشل ٹرین میں بیمار ہوگئی تھیں۔ متوفی خاتون 23 مئی کو گجرات سے خصوصی ٹرین میں سوار ہوئی تھی۔

جب 25 مئی کو ٹرین مظفر نگر پہنچی تو وہ گر گئی۔ اس کی لاش اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر رکھی گئی۔

ایسٹ سنٹرل ریلوے کے ترجمان راجیش کمار نے میڈیا کو بتایا ، "ویڈیو 25 مئی کی ہے۔ اہل خانہ مظفر پور ریلوے اسٹیشن پر احمد آباد - مدھوبانی شرامک خصوصی ٹرین سے اتر گیا تھا۔"

انہوں نے بتایا کہ یہ خاتون کٹیہار اپنے گھر واپس جا رہی تھی۔ خاتون نے پیر کےروز دوپہر کے قریب ٹرین میں بےچینی کی شکایت کی۔

کمار نے بتایا ، "وہ جلد ہی چل بسیں اور ان کی لاش کو مظفر پور ریلوے اسٹیشن پر سہ پہر تین بجے ٹرین سے نیچے اتارا گیا۔"

واضح رہے کہ کورونا وائرس سے منسلک لاک ڈاؤن کے دوران، غریب تارکین وطن مزدوروں کی حالت زار کا کوئی پرسان حال نہیں ہے اور اب یہ حقیقت سامنے آئی ہے کہ ملک بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے بدترین شکار مزدور ہوئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details