اردو

urdu

ETV Bharat / state

Sushant Singh: سوشانت سنگھ راجپوت کی پہلی برسی آج - سوشانت سنگھ راجپوت کے دوست

بالی ووڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی آج پہلی برسی ہے۔ سوشانت کی موت کا معاملہ ابھی تک حل نہیں ہوا۔ لیکن ان کے تمام مداح اور ان کے قریبی لوگ ابھی بھی انصاف کی امید میں ہیں۔

سوشانت سنگھ راجپوت کی پہلی برسی آج
سوشانت سنگھ راجپوت کی پہلی برسی آج

By

Published : Jun 14, 2021, 10:22 AM IST

بالی ووڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کے انتقال کو آج ایک برس مکمل ہوگیا۔ ممبئی کے علاقہ باندرہ میں بالی ووڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت 14 جون 2020 کو اپنے فلیٹ میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔

سوشانت سنگھ راجپوت کی پہلی برسی آج

ایک سال بعد بھی سوشانت کی موت کا معاملہ ابھی تک حل نہیں ہوا۔ لیکن ان کے تمام مداح اور ان کے قریبی لوگ ابھی بھی انصاف کی امید میں ہیں۔ ان کے والد کے کے سنگھ سمیت بہت سے لوگوں نے اس کے پیچھے سازش کا الزام عائد کیا ہے۔

پٹنہ میں واقع سوشانت سنگھ راجپوت کی رہائش گاہ پر ہر برس کافی چہل پہل رہتی تھی لیکن اس مرتبہ ان کے گھر میں خاموشی ہے۔ سوشانت کے والد گھر میں اکیلے ہیں اور وہ فی الحال کسی سے نہیں مل رہے ہیں۔ سوشانت اس دنیا میں نہیں ہیں لیکن جو بھی ان کے قریبی ہیں وہ انہیں یاد رکھے ہوئے ہیں۔

سوشانت سنگھ راجپوت کے دوست وشال سنگھ نے بتایا کہ 'اگر کوئی دوست پریشان رہتا تو سوشانت اس کی حوصلہ افزائی کرتے تھے اس لیے ہم یقین نہیں کرسکتے کہ ایسا شخص خودکشی کرلے گا۔'

وشال سنگھ نے آگے کہا کہ 'تفتیشی ایجنسیاں تحقیقات کررہی ہیں اور ہمیں امید ہے کہ ہمیں انصاف ملے گا۔ اگرچہ اس میں بہت تاخیر ہوئی ہے لیکن ہم انتظار کر رہے ہیں کہ ہمیں یقیناً انصاف ملے گا۔'

واضح رہے کہ وشال سنگھ ' نے بارہویں جماعت تک پٹنہ کے سینٹ کیرنس اسکول میں سوشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ تعلیم حاصل کی تھی اور ساتھ میں کرکٹ بھی کھیلا کرتے تھے۔

سوشانت سنگھ راجپوت کے ہمسایہ دلیپ سنگھ نے بتایا کہ 'بچپن میں وہ سوشانت کو دیکھتے تھے۔ وہ بہت پر سکون تھے۔ سوشانت آج بھی ہمارے دلوں میں زندہ ہیں اور جس طرح سے وہ سماجی کاموں سے وابستہ تھے۔ ہمیشہ لوگوں کی مدد کرنے کے بارے میں سوچتے رہتے تھے۔'

دلیپ سنگھ نے مزید کہا کہ 'لہٰذا ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم ان کی پہلی برسی کے موقع پر خون کے عطیہ کیمپ کا انعقاد کریں گے نیز غریبوں کو کھانا بھی کھلائیں گے۔

سوشانت سنگھ راجپوت 21 جنوری 1986 کو پٹنہ کے راجیو نگر میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے پٹنہ کے سینٹ کیرنس ہائی اسکول سے 10 ویں تک تعلیم حاصل کی۔ 10 ویں پاس کرنے کے بعد سوشانت دہلی چلے گئے اور کولاچی ہنسراج ماڈل اسکول میں مزید تعلیم حاصل کی۔

سنہ 2003 میں سوشانت نے دہلی ٹیکنالوجیکل یونیورسٹی کے داخلہ امتحان میں ساتویں پوزیشن حاصل کی۔ سوشانت نے انجینئرنگ داخلہ امتحانات پاس کیے تھے۔ لیکن ان کی دلچسپی تھیٹر اور رقص میں زیادہ تھی۔ یونیورسٹی میں رہتے ہوئے انہوں نے شیامک داور کی ڈانس اکیڈمی میں داخلہ لیا تھا اور وہیں سے ان کی کہانی آگے بڑھی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details