وزیراعلی نتیش کمار نے وزیراعلی ترقیاتی اسکیم کے زمرے کی رقم کو محکمہ صحت کے کورونا وائرس کی روک تھام تحریک میں جمع کرانے کا فیصلہ لیا ہے۔
سرکار کی جانب سے جاری کردہ حکم نامہ وزیراعلی ترقیاتی اسکیم کی رقم کو کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے 2 کروڑ کی رقم سبھی ارکان اسمبلی اور پارشدوں کے سال 2021-22 کی رقم محکمہ صحت کو دیں گے۔ اگر چاہے تو معزز ممبر دو کروڑ سے زیادہ کی رقم دے سکتے ہیں۔
دراصل کورونا وائرس کو دیکھتے ہوئے وزیراعلی نتیش کمار نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اعلی سطحی میٹنگ کی اور افسران کو ضروری ہدایات دی۔ وزیراعلی نے گاؤں گاؤں تک کورونا وائرس کی تئیں لوگوں کو بیدار کرنے کی تحریک چلانے کی بھی ہدایت دی۔
ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے منعقدہ میٹنگ میں نائب وزیراعلی تاراکشور پرساد، نائب وزیراعلی رینو دیوی، وزیرتعلیم وجے کمار چودھری، وزیرصحت منگل پانڈے سمیت دیگر افسران تھے۔