پولیس سپرنٹنڈنٹ منوج کمار نے بتایا کہ گشتی پارٹی نے گزشتہ دیر رات شبہ کی بنیاد پر ایک موٹر سائیکل پر سوار تین نوجوانوں کو روکا اور ان کی تلاشی لی۔ اس سلسلے میں نوجوانوں کے تحویل سے ایک دیسی پستول برآمد کی گئی۔
اسلحہ کے ساتھ تین نوجوان گرفتار - نوجوانوں کے تحویل سے ایک دیسی پستول برآمد
ریاست بہار کے ضلع سپول میں صدر تھانہ علاقہ کے پرسرما شاہراہ پر پولیس نے ہتھیاروں کے ساتھ تین نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے۔
اسلحہ کے ساتھ تین نوجوان گرفتار
منوج کمار نے بتایا کہ ہتھیار برآمد ہونے کے بعد تینوں نوجوانوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ گرفتار شدہ نوجوانوں میں محمد معصوم عالم، رضوان عالم اور وصی احمد شامل ہیں۔
یہ تینوں ضلع مدھے پور کے رہنے والے ہیں۔ پولیس ان سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سپول پولیس مدھے پورہ پولیس سے رابطہ کرکے گرفتار کیے گئے نوجوانوں کے مجرمانہ ریکارڈ کو کھنگالنے کی کوشش کر رہی ہے۔
Last Updated : Feb 18, 2020, 12:04 AM IST