اردو

urdu

ETV Bharat / state

نوادہ میں سیلاب، تین افراد پانی میں بہہ گئے - بہار میں سیلاب کی صورتحال سنگین

بہار میں نوادہ ضلع کے رجولی بلاک کے پھلوریا ڈیم علاقے میں دھنارجے ندی میں اچانک سیلاب آنے سے پانچ لوگ بہہ گئے۔ ضلع مجسٹریٹ کوشل کمار نے بتایا کہ پانچ لوگوں کے ندی میں بہنے کی اطلاع ملی تھی جس میں دو لوگ بچ گئے۔

نوادہ میں سیلاب ، تین افراد پانی میں بہہ گئے

By

Published : Sep 29, 2019, 11:21 PM IST

Updated : Oct 2, 2019, 12:59 PM IST

تین افراد کو تلاش کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے بتایاکہ پھلوریا آبی ذخیرہ کی سطح میں اضافہ ہو گیا ہے اس کی وجہ سے چھ گاؤں کے افراد پھنسے ہوئے ہیں۔ گاؤں والوں کو نکالنے کا انتظام کیاجارہاہے۔

واضح رہے کہ سنیچر کی رات دھنا رجے ندی کے کنارے سور لیٹی کے نزدیک پانچ گاؤں والے کھیت میں کام کررہے تھے تبھی اچانک ندی کی تیز بہاؤ کی زد میں آگئے ۔ اس میں گوبر ڈیہہ کے سریش پنڈت اور ان کی اہلیہ نے کسی طرح پہاڑی کی جانب بھاگ کر جان بچائی ۔ ایکمبا کے یمنا راج ونشی ، پرانا سنگر کے گورے لال راج ونشی اور سور لیٹی کے کیلا ش بھوئیاں پانی کی بہاؤ میں بہہ گئے ۔ جن کا ابھی تک پتہ نہیں چل پایا ہے ۔

Last Updated : Oct 2, 2019, 12:59 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details