اردو

urdu

By

Published : Jun 11, 2023, 2:03 PM IST

ETV Bharat / state

Crime in Saran بہار کے ضلع سارن میں تین افراد کا قتل

بہار کے سارن ضلع میں شرپسندوں کے حوصلے بلند ہیں۔ ضلع سارن کے ایکما تھانہ علاقے میں چاقو سے حملہ کرکے تین لوگوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ پولیس ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔ Murder in Saran

بہار کے ضلع سارن میں تین افراد کا قتل
بہار کے ضلع سارن میں تین افراد کا قتل

چھپرا:ریاست بہار میں ضلع سارن کے ایکما تھانہ علاقے میں تین لوگوں کو چاقو مار کر قتل کر دیا گیا۔ پولیس ذرائع نے اتوار کو یہاں بتایا کہ ہفتہ کی دیر رات گنگوا گاؤں کے رہائشی راجیشور مہتو (60)، سوامی ناتھ مہتو (55) اور دنیش مہتو (55) کے گھر لالو مہتو اور اس کے بیٹے پہنچے۔ اس کے بعد انہوں نے تینوں افراد پر چاقو سے حملہ کرکے انہیں زخمی کردیا۔ ذرائع نے بتایا کہ زخمیوں کو علاج کے لیے مقامی صحت مرکز لایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے سوامی ناتھ مہتو اور راجیشور مہتو کو مردہ قرار دے دیا، جب کہ دنیش مہتو نے علاج کے لیے صدر اسپتال چھپرا لے جانے کے دوران دم توڑ دیا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے چھپرہ صدر اسپتال بھیج دیا۔ پولیس مقتول کے لواحقین کے بیان پر ایف آئی آر درج کرکے واقعے میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔ واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل ضلع سارن میں بدمعاشوں نے مانجھی بلاک کے مبارک پور گاؤں کے سابق مکھیا کے شوہر ہریندر یادو کو اس کے گھر سے چند قدم کے فاصلے پر گولی مار دی۔ گولی ان کے پیٹ میں لگی جس کے بعد انہیں فوری طور پر ایکما ہیلتھ سنٹر لے جایا گیا۔ گولی لگنے سے ہریندر یادو کی نازک حالت کو دیکھتے ہوئے ڈاکٹروں نے انہیں چھپرا صدر اسپتال ریفر کر دیا۔ لیکن چھپرہ آتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details