اردو

urdu

ETV Bharat / state

Road Accident in Gaya گیا میں سڑک حادثہ، دو بھائیوں سمیت تین ہلاک - بہار اردو نیوز

گیا میں گھنے کُہرے کی وجہ سے دلخراش سڑک حادثہ پیش آیا ہے جس میں دو بھائیوں سمیت تین لوگوں کی موت ہوگئی۔ Road Accident in Gaya

Etv Bharat
گیا میں سڑک حادثہ

By

Published : Jan 9, 2023, 2:06 PM IST

Updated : Jan 9, 2023, 3:09 PM IST

گیا:ریاست بہار کے ضلع گیا میں گھنے کہرے کی وجہ سے درد ناک سڑک حادثہ پیش آیا ہے جس میں تین لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔ یہ تینوں ایک ہی گاؤں کے رہنے والے تھے۔ چندوتی تھانہ حلقہ کے گیا-ٹکاری روڈ کے کیوالی گاؤں کے پاس ایک تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار تین افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی، جس گاڑی سے یہ حادثہ پیش آیا ہے اس کا ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گیا۔ حادثے کے بعد مقامی تھانہ کی پولیس موقع پر پہنچی اور لاش پوسٹ مارٹم کے لیے انوگرہ نارائن ہسپتال بھیج دیا ہے۔ Road Accident In Gaya Three People Killed

اطلاعات کے مطابق 22 سالہ تنزیل احمد ، 20 سالہ محمدمصباح اور 67 سالہ محمد صادق انصاری کی موت ہوگئی ہے، تینوں ٹکاری تھانہ حلقہ کے نیپا پنچایت کے وشن گنج کے رہنے والے تھے، مصباح اور تنزیل دونوں حقیقی بھائی تھے، مصباح اپنے بھائی تنزیل اور گاؤں کے محمد صادق کو گیا ریلوے اسٹیشن لیکر جا رہے تھے۔ ان کے ایک رشتے دار نے بتایاکہ تنزیل کو بمبئی میل ٹرین سے ممبئی جانا تھا۔تنزیل ممبئی میں کام کرتا تھا اور صادق اپنے بیٹے سے ملنے جا رہا تھا، اپنے گھر سے وہ صبح ریلوے اسٹیشن جارہے تھے۔ تبھی ایک ٹرک نے انہیں ٹکر ماردی جس سے انکی موت ہوگئی۔ تنزیل اور محمد مصباح کی موت کی اطلاع کے بعد پورا کنبہ صدمہ میں ہے، بلاک ترقیاتی افسر نے بتایا کہ سڑک حادثے کے تحت ملنے والے معاوضے کی رقم دینے کی سفارش کی جائے گی حادثے پر انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کہرا زبردست طریقہ سے پڑرہا ہے ایسے میں احتیاط سے سفر کریں ۔ Road Accident In Gaya Three People Killed

یہ بھی پڑھیں :Road Accident In Gaya گیا سڑک حادثے میں دو افراد ہلاک

Last Updated : Jan 9, 2023, 3:09 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details