دربھنگہ کے بہادر پور تھانہ علاقے کے ہاوسنگ کالونی بورڈ، ایم آئی جی 87 کوارٹر سے پولیس نے ہفتے کے روز ایک خاتون کی جلی ہوئی لاش برآمد کی تھی۔
پولیس نے اس سنگین قتل کا خلاصہ کرتے ہوئے قتل کے الزام میں خاتون کے شوہر سمیت تین لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔
دربھنگہ کے سینئر ایس پی بابو رام نے معلومات دیتے ہوئے کہا کہ شوہر بیوی پر جسم فروشی کرنے کا دباؤ بناتا تھا۔ جس کی وجہ سے دونوں کے مابین جھگڑا ہوا۔
وہیں خاتون اس حروہر کے اس حرکت کو بے نقاب کرنا چاہ رہی تھی جس کی وجہ سے شوہر نے اپنے دیگر دو ساتھیوں کے ساتھ مل کر خاتون کلپنا کا قتل کرکے کر اس کی لاش کو ثبوت مٹانے کی غرض سے جلا دی تھی۔ جس میں اس خاتون کا صرف ایک پاؤں سلامت ملا تھا۔
پولیس کے مطابق ہلکا شدہ خاتون مغربی بنگال کے 24 پرگنہ کے شمالی مادھوپور کی رہنے والی تھی اور ناچنے گانے کا کام کرتی تھی۔
وہیں شوہر گلاب پاسوان بھی ناچنے گانے کا کام کرتا تھا، اسی دوران دونوں کی نزدیکی بڑھی اور دونوں نے شادی کر لی۔