اردو

urdu

ETV Bharat / state

گولی باری میں ہوم گارڈ جوان سمیت تین زخمی - بیگو سرائے گولی باری میں تین زخمی

بیگو سرائے میں بدمعاشوں کی گولی باری میں ہوم گارڈ سمیت تین افرد زخمی ہو گئے۔

گولی باری میں ہوم گارڈ جوان سمیت تین زخمی
گولی باری میں ہوم گارڈ جوان سمیت تین زخمی

By

Published : Mar 13, 2020, 7:34 PM IST

ریاست بہار میں بیگو سرائے ضلع کے نگر تھانہ علاقہ کے نگر پالیکا چوک کے نزدیک بدمعاشوں نے ہوم گارڈ کے جوان سمیت تین لوگوں کو گولی مار کر زخمی کردیا ہے۔

پولیس کے مطابق نگر پالیکا میں آج ٹینڈر کا کام چل رہا تھا، اسی وقت بدمعاشوں نے دھاوا بول دیا، اس کے بعد بدمعاشوں نے گولیاں چلانی شروع کر دی، جس میں ہوم گارڈ کے ایک جوان سمیت تین افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ زخمیوں میں مراری، بابو صاحب اور تیسرا شخص ہوم گارڈ کا جوان ہے۔

واضح رہے کہ ان سبھی کا علاج ایک نجی نرسنگ ہوم میں چل رہا ہے، فی الحال حالات کشیدہ ہیں۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کے سنیئر افسران موقع واردات پر پہنچے، اور حالات کا جائزہ لیکر تفتیش شروع کردی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details