ریاست بہار کے دربھنگہ ضلع کے سمری تھانہ علاقے میں دیر رات پولیس نے رنگے ہاتھوں دکان کا شٹر توڑ کر چوری کرتے ہوئے انٹر اسٹیٹ شٹر کٹوا گروہ کے تین لوگوں کو گرفتار کیا۔
چوری کرتے ہوئے تین افراد گرفتار۔ویڈیو ان لوگوں کے پاس سے پولیس نے کافی مقدار میں چوری کے سامان تالا توڑنے والا گیس کٹر اور دیگر آلات بھی برآمد کئے ہیں۔
اس سلسلے میں دربھنگہ کے سی ٹی ایس پی یوگیندر کمار نے بتایا کہ 25 نومبر کی رات سمری تھانہ پولیس گشتی کے دوران روشن بیٹھا نامی شخص کو انڈا کی دکان میں شٹر توڑتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔
جس کی نشاندہی پر دھرمیندر یادو اور دیپک رائے کو بھی پولیس نے گرفتار کیا ہے ان کے پاس سے کئ اوزار اور چوری کے سامان برآمد ہوئے ہیں۔
وہیں اس گروہ کے لیڈر دھرمیندر یادو پہلے سے دہلی میں مقیم ہے جس کے اوپر دہلی میں جرائم کے 20سے زیادہ مقدمات درج ہیں یہ پہلے جیل بھی جا چکا ہے، یہ گروہ اپنے ریاست کے ساتھ ساتھ دوسرے ریاستوں میں بھی چوری کے واقعات کو انجام دیتے ہیں۔