اردو

urdu

ETV Bharat / state

Bhagalpur Crime بھاگلپور میں رنگداری مانگنے کے الزام میں تین بدمعاش گرفتار - بھاگلپور میں بھتہ خوری کا معاملہ

ضلع بھاگلپور میں پولیس نے تین بدمعاشوں کو تاجر سے 2 لاکھ روپے کی رنگداری مانگنے کے معاملے میں گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے ان کے قبضے سے ایک دیسی کٹا، دو زندہ کارتوس اور دو موٹر سائیکلیں برآمد کی۔ miscreants arrested by Bhagalpur police

بھاگلپور میں رنگداری مانگنے کے الزام میں تین بدمعاش گرفتار
بھاگلپور میں رنگداری مانگنے کے الزام میں تین بدمعاش گرفتار

By

Published : Apr 28, 2023, 8:00 AM IST

بھاگلپور: ریاست بہار کے بھاگلپور ضلع کے بابر گنج تھانہ علاقے میں کپڑے کے ایک تاجر سے 2 لاکھ روپے کی رنگداری مانگنے کے معاملے میں پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تین بدمعاشوں کو اسلحہ کے ساتھ گرفتار کر لیا۔ بھاگلپور کے پولیس سپرنٹنڈنٹ (سٹی) منیش رنجن نے جمعرات کو یہاں بتایا کہ محی الدین نگر بازار کے کپڑا تاجر ببلو ساہ سے بدمعاشوں کے ذریعہ 2 لاکھ روپے کی رنگداری مانگنے کی تحریری شکایت کے بعد سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولس کی ہدایت پر ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (سٹی) اجے کمار چودھری کی قیادت میں تشکیل پولیس ٹیم نے جمعرات کو ملحقہ سکر اللہ چک علاقے میں چھاپے ماری کر اہم ملزم راکیش چودھری کو گرفتار کرلیا اور پھر اس کی نشاند ہی پر ٹیم نے ضلع کے سلطان گنج علاقے میں چھاپپے ماری کر دو بدمعاش کرشنا مودی اور سوربھ کمار کو گرفتار کرلیا۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ منیش رنجن نے بتایا کہ گرفتار اہم ملزم راکیش چودھری کے خلاف بابر گنج تھانے میں تقریباً نصف درجن مقدمات درج ہیں اور وہ حال ہی میں جیل سے باہر آیا تھا۔ جبکہ کرشنا مودی اور سوربھ کمار کے خلاف سلطان گنج اور بابر گنج تھانوں میں ایک ایک مقدمہ درج ہے۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ منیش رنجن نے بتایا کہ ان بدمعاشوں کے پاس سے ایک دیسی کٹا، دو زندہ کارتوس اور دو موٹر سائیکلیں برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس تینوں سے سخت پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ واضح رہے کہ کچھ روز پہلے راجدھانی پٹنہ میں بھتہ کی رقم نہ دینے پر کوچنگ آپریٹر کی بے دردی سے پٹائی کرنے کا معاملہ سامنے آیا تھا۔ الزام ہے کہ کوچنگ آپریٹر سے پانچ لاکھ روپے بھتہ طلب کیا گیا۔ بھتہ کی رقم بروقت نہ ملنے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details