ریاست بہار کے ضلع گیا کے چندوتی تھانہ علاقہ کے گیا ٹکاری روڈ پر واقع دھرم شالہ کوسما کے نزدیک موٹرسائیکل سوار بدمعاشوں نے سی ایم ایس کے ملازم سے تین لاکھ روپئے لوٹ کر فرار ہوگئے، زخمی ملازم ارون کمار مگدھ میڈیکل کالج و ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔
اطلاعات کے مطابق ایک موٹرسائیکل پر سوار تین بدمعاشوں نے ارون کمار نامی شخص پر فائرنگ کر دی جس سے وہ زخمی ہوکر گر پڑے، بدمعاشوں نے اسکے بعد ان سے پیسہ چھین کر فرار ہوگئے۔