اردو

urdu

ETV Bharat / state

پالی گنج: بالو سے بھرے ٹریکٹر پلٹنے سے تین مزدور کی موت - اردو نیوز پٹنہ

پالی گنج میں ریت سے بھرے ٹریکٹر پلٹنے سے تین مزدوروں کی موت ہو گئی ہے۔ اس واقعے کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی پولیس نے تینوں لاشوں کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال بھیج دیا ہے۔ وہیں پولیس سبھی مہلوکین کی شناخت کرنے میں لگ گئی ہے۔

Three labour died due to tractor overturning in Paliganj patna
بالو سے بھرے ٹریکٹر پلٹنے سے تین مزدور کی موت

By

Published : Apr 15, 2021, 9:45 AM IST

دارالحکومت پٹنہ کے پالی گنج کے لال گنج کے سہرا گاؤں میں بالو سے بھرے ٹریکٹر پلٹنے سے تین مزدوروں کی موت ہو گئی۔ اس واقعے کے بعد علاقے میں افرا تفری مچ گئی۔

دیکھیں ویڈیو

اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

اس حادثے کے تعلق سے بتایا جاتا ہے کہ زیر تعمیرپٹرول پمپ کے گڈھے میں بالو سے بھرے ٹریکٹر کی ٹرالی پلٹ گئی۔ اس میں موجود افراد ٹرالی کے نیچے آ گئے، جس سے ان کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔

اس حادثے کے بعد جے سی بی کے ذریعے سے تینوں مزدوروں کی لاشوں کو باہر نکالا گیا۔

مزید پڑھیں:

رمضان اور نوراتری کے پیش نظر پھلوں کی قیمت میں اضافہ

وہیں حادثے کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی پولیس نے لاشوں کو اپنے قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال بھیج دیا ہے۔ فی الحال پولیس سبھی مہلوکین کی شناخت کرنے میں لگ گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details