اردو

urdu

ETV Bharat / state

جائیداد تنازعہ کے سبب تین افراد ہلاک - دو فریقوں کے درمیان ہوئے فائرنگ میں تین افراد ہلاک جبکہ دیگر زخمی ہو گئے۔

بیگوسرائے میں زمینی تنازعہ کے سبب دو فریقوں کے درمیان ہوئے فائرنگ میں تین افراد ہلاک جبکہ دیگر زخمی ہو گئے۔

جائیداد تنازعہ کے سبب تین افراد ہلاک

By

Published : Nov 6, 2019, 12:50 PM IST

ریاست بہار میں ضلع بیگو سرائے کے بچھوارا تھانہ علاقے میں واقع چھمتھا گوپ ٹولہ میں زمینی تنازعہ کو لے کر دو فریقوں کے مابین کئی راؤند فائرنگ ہوئی جس میں تین لوگوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ دیگر کئی افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

اطلاع کے مطابق واقعے میں ہلاک شدہ کی شناخت ناگندر رائے ،امرجیت رائے،اور ان ہی کے اہل خانہ سے ایک خاتون کے طور پر ہوئی ہے،جبکہ سابق مکھیا دھرمیندر رائے ،امن کمار سمیت متعدد افراد زخمی ہیں۔

جائیداد تنازعہ کے سبب تین افراد ہلاک۔ویڈیو

جس کے بعد موقع پر پہنچے ڈی ایس پی کندن کمار نےحالات کو قابو میں کرتے ہوئے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال بھیجا اور معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details