اردو

urdu

ETV Bharat / state

دربھنگہ: سیلاب میں ڈوبنے سے والد سمیت دو بیٹے کی موت

دربھنگہ کے بینی پور تحصیل میں ایک ہی خاندان کے تین افراد کے سیلاب میں ڈوبنے سے موت واقع ہو گئی جس سے علاقے میں رنج و غم کا ماحول ہے۔

By

Published : Jul 30, 2020, 10:22 PM IST

دربھنگہ: سیلاب میں ڈوبنے سے والد سمیت دو بیٹے کی موت
دربھنگہ: سیلاب میں ڈوبنے سے والد سمیت دو بیٹے کی موت

ریاست بہار کے متعدد اضلاع میں سیلاب کا قہر جاری ہے اس دوران ضلع دربھنگہ کے بینی پور تحصیل میں ایک ہی خاندان کے تین افراد کے سیلاب میں ڈوبنے سے موت واقع ہو گئی جس سے علاقے میں رنج و غم کا ماحول ہے۔

اطلاعات کے مطابق بینی پور نگر پریشد حلقہ کے وارڈ 21 کے رہائشی انیل کمار جو پیشے سے سرکاری ٹیچر تھے بدھ کے روز اپنے بیٹے 19 سالہ انشو اور 10 سالہ پرنش کے ساتھ کوتھنا چور گئے تھے جہاں سے لوٹنے کے دوران سالاب میں بہ جانے سے تینوں کی موت ہو گئی ۔

دربھنگہ: سیلاب میں ڈوبنے سے والد سمیت دو بیٹے کی موت۔ ویڈیو

مقامی انتظامیہ اور این ڈی آر ایف کی ٹیم نے بڑی مشقت کے بعد بدھ کی دیر شام متوفی انیل کمار کی لاش چور سے برآمد کی جبکہ جمعرا ت کو مقامی لوگوں نے دونوں بیٹے انشو اور پرنس کی لاش بھی اسی چور سے برآمد کیا ۔

اس دوران سماجی کارکن موتی بابو نے متوفی کے اہل خانہ کو انتظامیہ سے جلد از جلد سرکاری مدد فراپم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ جس کے بعد بینی پور بی ڈی او و سرکل افسر امول مشر نے کہا کہ 'متوفی کے لواحقین کو سرکاری امداد دینے کی سمت میں کارروائی کی جا رہی ہے۔ جو بھی سرکاری طور پر مدد دینے کا وصول ہے وہ تمام چیزیں متوفی کے اہل خانہ کو دستیاب کرایا جائے گا -

ABOUT THE AUTHOR

...view details