اردو

urdu

ETV Bharat / state

کیمور: نشہ کی حالت میں اسلحہ لہرانے پر تین افراد کو جیل - کیمور اسلحہ

بہار کی کیمور پولیس نے تین لوگوں کو فوری اطلاع پر گرفتار کیا۔ جو نشہ کی حالت میں کٹہ لہرا کردہشت پھیلا نے کی کوشش کر رہے تھے۔

Three jailed for brandishing weapons while intoxicated
نشہ کی حالت میں اسلحہ لہرانے پر تین افراد کو جیل

By

Published : Jun 29, 2020, 5:48 PM IST

کیمور میں پولیس نے اسلحہ لہرانے پر تین افراد کو گرفتار کیا ہے۔ معاملہ چین پور تھانہ علاقہ کے ڈیہ بھوجائنا گاٶں کا ہے۔ جہاں پولیس نے شراب نوشی کرنے والے تین افراد کوگرفتار کیا۔ ان کے پاس سے ایک دیسی کٹا برآمد ہوا ہے۔

کیمور: نشہ کی حالت میں اسلحہ لہرانے پر تین افراد کو جیل

گرفتار ملزموں میں سے ایک مہاجر مزدور ہے۔ جو لاک ڈاٶن کے بعد اپنے گاؤں پہنچا تھا۔ لیکن اس دوران اپنے ساتھیوں کے ساتھ وہ نشے میں شراب لے کر گاؤں میں اسلحہ لہراتے ہوئے گاؤں کے لوگوں میں دہشت پھیلانے کی کوشش کر رہا تھا۔

کیمور ایس پی دلنواز احمد نے بتایا کہ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ کچھ لوگ گاؤں میں نشے کے دوران اسلحہ لہرارہے ہیں۔ پولیس نے تینوں کو گرفتار کرلیا ہے اور ان کے پاس سے ایک دیسی کٹہ برآمد کیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان کو مقامی لوگوں کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے۔ یہ تینوں گاؤں میں خوف و ہراس پھیلانے کے مقصد سے دیشی ہتھیار لہرارہے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details