اردو

urdu

ETV Bharat / state

کیمورِ بہار: میگی بناتے وقت سیلنڈر بلاسٹ، زخمیوں کی حالت تشویشناک - سلنڈر میں آگ لگ گئی

بتایا جاتا ہے کہ سندری گاؤں کے رہنے والے کرشنا یادو کے 18 سالہ بیٹے ڈبلو یادو اور لال جی یادو کے بیٹے ستیندر یادو ایک گیس سلنڈر پر کھانا بنا رہے تھے۔ چولہے پر انہوں نے میگی بنانا شروع کیا ہی تھا کہ گیس سیلنڈر میں آگ لگ گئی اور سیلنڈر پھٹ گیا۔

میگی بناتے وقت سلنڈر بلاسٹ، زخمیوں کی حالات تشویشناک
میگی بناتے وقت سلنڈر بلاسٹ، زخمیوں کی حالات تشویشناک

By

Published : Sep 19, 2021, 9:19 PM IST

ریاست بہار کے کیمور میں کھانا پکانے کے دوران سیلنڈر پھٹنے سے تین نوجوان بری طرح زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو تشویشناک حالات میں بھبھوا کے صدر ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں سبھی زیر علاج ہیں۔ معاملہ بھگوان پور بلاک کے بیلون تھانہ علاقہ کے سندری گاؤں کا ہے۔

میگی بناتے وقت سلنڈر بلاسٹ، زخمیوں کی حالات تشویشناک

بتایا جاتا ہے کہ سندری گاؤں کے رہنے والے کرشنا یادو کے 18 سالہ بیٹے ڈبلو یادو اور لال جی یادو کے بیٹے ستیندر یادو ایک گیس سیلنڈر پر کھانا بنارہے تھے۔

چولہے پر انہوں نے میگی بنانا شروع کیا ہی تھا کہ گیس سیلنڈر میں آگ لگ گئی اور سیلنڈر پھٹ گیا۔ جس میں یہ تین نوجوان جھلس گئے اور بری طرح زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:گیا: پٹرول پمپ پر لوٹ کی واردات میں اضافہ، کاروباری دہشت میں

حادثے کی جانکاری ملتے ہی مقامی لوگ جمع ہوگئے اور فوری طور پر زخمیوں کو علاج کے لئے صدر ہسپتال پہنچایا، جہاں تینوں نوجوانوں کا علاج جاری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details