بہار کے کیمور میں سونہن تھانہ حلقہ کے کیتھی موضع میں دو گروپوں کے درمیان ہوئے جھگڑے میں ایک ہی خاندان کے تین افراد زخمی ہو گئے۔ سبھی متاثرین نے سونہن تھانہ پہنچ کراپنی شکایت درج کرائی۔ اس موقع پر پولیس نے غیر ذمہ دارانہ حرکت کا مظاہرہ کرتے ہوئے زخمیوں کا علاج مقامی سطح پر کرانے کے بجائے دس کیلو میٹر دور بھبھوا بھیج دیا۔ اس درمیان شدید طور پر سے زخمی ایک خاتون کا خون مسلسل بہ رہا تھا۔
جانکاری کے مطابق مصطفیٰ انصاری اور ظہور میاں کا گھر آمنے سامنے ہے۔ دونوں کنبوں میں لعن طعن اور فقرے بازی کی وجہ سے جھگڑا ہو گیا اور دونوں فریق میں جم کر مار پیٹ ہوئی۔