اردو

urdu

ETV Bharat / state

Muslim Girl kidnapped by Hindu Youths گیا میں مسلم لڑکی کے اغوا کے الزام میں تین ہندو نوجوان گرفتار - گیا خبر

بہار کے گیا میں مسلم لڑکی کو اغوا کرنے کے الزام تین نوجوان گرفتار کیے گئے ہیں۔ لڑکی کی والدہ نے گذشتہ روز پولیس سے شکایت کی تھی۔ اغوا کے الزام گرفتار کیے گئے تینوں نوجوانوں کا تعلق ہندو طبقے سے ہے۔ پولیس کے مطابق لڑکی کو شادی کی نیت سے اغوا کیا گیا تھا۔

گرفتار
گرفتار

By

Published : May 15, 2023, 1:32 PM IST

گیا:ریاست بہار کے ضلع گیا میں پولیس نے مسلم لڑکی کو اغوا کرنے والے تین ملزمین کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ پولیس نے ان تینوں بدمعاشوں کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا ہے۔ تینوں ملزمین کا تعلق ہندو طبقے سے ہے اور انہوں نے مسلم لڑکی کو شادی کے لیے اغوا کیا تھا۔ پولیس نے گرفتار شدہ تینوں بدمعاشوں سے پوچھ تاچھ کر رہی ہے۔ ان کے بقیہ ساتھی اب بھی فرار ہیں۔ پولیس ان کی تلاشی کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔

ایس ایس پی آشیش بھارتی نے اس حوالے سے بتایا کہ گذشتہ دس مئی کو خدیجہ نام کی ایک خاتون کی طرف سے ایک تحریری درخواست دی گئی تھی کہ اس کی بیٹی دکان پر سامان لانے گئی تھی جہاں سے کمتا کمار، رنجن کمار اور سوجیت کمار نے مل کر شادی کی نیت سے اغوا کر لیا ہے۔

مزید پڑھیں:Child Abduction Case Busted: بچوں کو اغوا کرنے والے گروہ کے چار ارکان گرفتار

بارہ چٹی پولیس نے اس درخواست پر پولیس تھانہ میں کیس نمبر-441/23، کے تحت آئی پی سی کی دفعہ-363/366(A) درج کرکے تحقیق شروع کی۔ ایس ایس پی کی ہدایت پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اس کیس کے ملزمین کو گرفتار کرلیا ہے۔ ان کے بقیہ ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے پولیس مسلسل چھاپہ ماری کر رہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں بھی گرفتار کر لیا جائے گا۔ ایس ایس پی نے مزید کہا کہ اس طرح کے معاملے کسی بھی حال میں برداشت نہیں کیے جائیں گے۔ پولیس نے معاملے کو سنجیدگی سے لیا ہے۔ بقیہ ملزمان بھی گرفتار کرلیے جائیں گے ان کے مجرمانہ ریکارڈ بھی کھنگالے جا رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details