اردو

urdu

ETV Bharat / state

روہتاس کے ایک سڑک حادثہ میں تین افراد ہلاک

بہار میں رہتاس ضلع کے مختلف تھانہ علاقوں میں گذشتہ بارہ گھنٹے کے دوران ہوئے سڑک حادثوں میں تین لوگوں کی موت ہوگئی اور چار دیگر زخمی ہوگئے ۔

three died in a Road accident in Rohtas
روہتاس کے ایک سڑک حادثہ میں تین افراد ہلاک

By

Published : Feb 16, 2020, 7:29 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 1:25 PM IST

پولیس ذرائع نے بتایا کہ ضلع کے دری گاﺅں تھانہ علاقہ کے کوٹا گاﺅں کے نزدیک صبح میں ایک مارشل جیپ نے ایک کسان کو کچل دیا جس میں موقع پر ہی اس کی موت ہوگئی ۔

متوفی کی شناخت سہسرام نگر تھانہ علاقہ کے ساگر محلہ باشندہ محمد مصطفی (40) کے طور پر کی گئی ہے ۔ وہ کھیت کوٹا گاﺅں میں ہے جہاں وہ کھیتی کرانے جارہا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ ضلع کے شیو ساگر تھانہ علاقہ میں نیشنل ہائی وے نمبر دو پر مور گاﺅں کے نزدیک کل دیر رات ٹرک اور ڈمپر کے مابین راست ٹکر میں ٹرک کے خلاصی کی موقع پرہی موت ہوگئی جب کہ ڈرائیو شدید طور سے زخمی ہوگیا ۔ خلاصی کی عمر قریب 42 سال ہے جس کی شناخت نہیں ہوسکی ہے ۔

ٹرک جھارکھنڈ کے دھنباد سے وارانسی کی جانب جارہا تھا جبکہ سمت مخالف سے آرہے ڈمپر نے اس میں ٹکر مار دی ۔

زخمی ڈرائیور کو سہسرام صدر اسپتال میں داخل کرایا گیاہے ۔

وہیں نٹوار تھانہ علاقہ کے نٹوار بازار کے نزدیک کل رات ایک اسکارپیو کے درخت سے ٹکرانے کے بعد سڑک کنارے پانی بھرے گڈھے میں پلٹ گئی ۔

اس حادثہ میں ایک شخص کی موقع پر ہی موت ہوگئی اور چار دیگر زخمی ہوگئے ۔

متوفی کی شناخت ہری نارائن سنگھ (35) کے طور پر کی گئی ہے جو دینارا تھانہ علاقہ کے پروریا گاﺅں کے باشندہ تھے ۔

پولیس کے مطابق سبھی لوگ پروریا گاﺅں سے اسکارپیو پر سوار ہو کر ثقافتی پروگرام میں شرکت کیلئے جارہے تھے ۔

زخمیوں کو دینارا پرائمری ہیلتھ مرکز میں ابتدائی علاج کے بعد بہتر علاج کیلئے سہسرام صدر اسپتال بھیجا گیاہے ۔ لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دی گئی ہیں۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 1:25 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details