دربھنگہ: 27 جنوری کو دربھنگہ میونسپل کارپوریشن کی میئر انجم آرا، ڈپٹی میئر نازیہ حسن اور ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر پرمل نے مشترکہ طور پر تین روزہ ضلعی سطح کے اسکول اسپورٹس مقابلے کا افتتاح کیا۔اس موقع پر ضلع اسپورٹس ایسوسی ایشن دربھنگہ کے سکریٹری جتیندر کمار سنگھ، بہار ایجوکیشن پروجیکٹ کے گیان پرکاش، کجالی شیل، بہار ٹینس بال کرکٹ ایسوسی ایشن کے سکریٹری جاوید عالم بھی موجود تھے۔
ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر نے تمام آنے والے مہمانوں کو گلدستے اور مومنٹوز دے کر خوش آمدید کہا۔بچوں کا مارچ بہت متاثر کن تھا جس کی قیادت فزیکل ٹیچر پلس ٹو ہائی اسکول جوالا مکھی کسرور آشیش کمار نے کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ کھوکھو ایسوسی ایشن کے سکریٹری راما شنکر چودھری، کلکاری دربھنگہ کے رمن کمار سنگھ اور سینئر کھلاڑی ہری موہن چودھری کو ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر اور مہمان خصوصی نے اسٹیج پر مبارکباد دی۔