گیا - اورنگ آباد ضلع کی سرحد پر واقع چھکربندھا وپنچ رکھیا جنگل میں جمعہ کی شام کو آئی ای ڈی بلاسٹ ہوا ہے، بلاسٹ میں سی آر پی ایف کی کوبرا بٹالین کے ایک اسسٹنٹ کمانڈنٹ و دو جوان شدید طور پر زخمی ہوئے ہیں۔ Clash Between Police and Naxalite
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب کوبرا بٹالین جنگل میں سرچ مہم میں مصروف تھی، زخمیوں میں کوبرا کے اسسٹنٹ کمانڈنٹ ویبھوئی اور ہولدار و ریڈیو آپریٹر سریندر اور سمن پانڈے شامل ہیں۔ گیا کی ایس پی ہر پریت کور نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ تین لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ فی الحال انہیں جنگل سے نکالا جاچکا ہے اور اورنگ آباد میں ابتدائی علاج کے بعد بہتر علاج کے لیے انوگرہ نارائن مگدھ میڈیکل کالج و ہسپتال لایا جا رہا ہے، انہیں پہنچنے میں تھوڑا وقت لگ سکتا ہے اس کے بعد ہی پوری جانکاری حاصل ہوگی۔ IED Blast In Gaya
سرچ آپریشن کے دوران ہوا تصادم Clash Between Police and Naxalite
اطلاع کے مطابق سی آر پی ایف، کوبرا اور ضلع پولیس مشترکہ طور پر گیا کے امام گنج ڈومریا و اورنگ آباد ضلع کے مدن پور کے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیا تھا، اسی دوران دونوں ضلع کی سرحد پر واقع جنگل میں پولیس اور نکسلیوں کے درمیان تصادم ہوگیا۔ جس کے بعد پولیس جوانوں نے مورچہ سنبھالا اور نکسلیوں کو منھ توڑ جواب دینے لگے۔
اسی دوران اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نکسلیوں نے آئی ای ڈی بلاسٹ کردیا، جس میں تین جوان زخمی ہوگئے ہیں۔ جس جگہ پر یہ واقعہ پیش آیا ہے وہاں پر گاڑیوں کا پہنچنا مشکل ہے، جسکی وجہ سے زخمیوں کو نکالنے میں کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ رات ہونے کی وجہ سے ہیلی کاپٹر کا بھی جنگل میں استعمال ہونا ممکن نہیں تھا۔