ریاست بہار کے ضلع دربھنگہ کے اعظم نگر محلے کے ایک گھر میں پٹاخہ پھٹنے کے سبب تین بچے شدید طور پر زخمی ہو گئے، ساتھ ہی ارد گرد کے کئی مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
اطلاعات کے مطابق دربھنگہ کے اعظم نگر محلے کا رہائشی محمد نظیر کئی برسوں سے پٹاخہ بنانے کا کام کرتا تھا۔ آج دوپہر میں جب اپنے گھر پر پٹاخہ بنا رہا تھا، اسی دوران اچانک دھماکہ ہوا جس میں موقع پر موجود تین بچے شدید طور پر زخمی ہو گئے۔
پٹاخہ بھٹنے سے تین بچے شدید طور پر زخمی۔ویڈیو اس دوران دھماکے کی آواز سن کر محلے والوں نے انتظامیہ کو اطلاع دی جس کے بعد دربھنگہ سٹی ایس پی یوگندر کمار پولیس اہلکاروں کے ساتھ جائے وقوع پر پہنچے اور معاملے کی تحقیقات شروع کر دی۔
پٹاخہ بھٹنے سے تین بچے شدید طور پر زخمی سٹی ایس پی یوگندر کمار نے بتایا کہ' اس معاملے میں تین لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ موقع سے کئی ایسے چیزیں برآمد ہوئی ہیں جس سے یہ صاف ظاہر ہوتا ہے کہ نظیر نامی شخص 'ستلی بم' بنا رہا تھا جو شادی اور تہوار کے موقع پر استعمال کیا جاتا ہے۔
فی الحال سبھی زخمیوں کو علاج کے لئے ہسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔ معاملے کی تحقیقات جا ری ہے۔