اردو

urdu

ETV Bharat / state

تالاب میں ڈوبنے سے تین بچوں کی موت - بہار کے ضلع دربھنگہ

بہار کے ضلع دربھنگہ کے صدر تھانہ حلقہ کے پھتولہا گاؤں میں تالاب میں ڈوبنے سے تین بچوں کی موت ہوگئی-

تالاب میں ڈوبنے سے تین بچوں کی موت
تالاب میں ڈوبنے سے تین بچوں کی موت

By

Published : Dec 6, 2019, 11:01 PM IST

اس حادثے کی وجہ سے پورے گاؤں میں سنسنی پھیل گئی اور ماتم چھا گیا-ان تینوں بچوں میں دو بچے عنایتاللہ عمر چھ برس اور ماہین انجم پانچ برس،سمیع اللہ کے لڑکا اور لڑکی تھیں۔

وہیں ایک بچی فاطمہ عمر سات برس بنت شہباز عالم منی گاچھی تھانہ حلقہ کے پٹھان کبئ گاؤں کے رہنے والے تھے، یہ بچہ اپنے ننی ہال پھتولہا میں تھا، یہ تینوں بچے تالاب میں نہانے چلے گئے تھے اور نہانے کے دوران ڈوب گئے۔

اس دوران آس پاس کوئی نہیں تھا ،حادثے کی خبر ملنے پر صدر سرکل آفیسر اور بی ڈی او اور مقامی تھانہ پولیس پہنچی اور کلکٹر دربھنگہ کے حکم پر سابق وزیر مملکت علی اشرف فاطمی کی موجودگی میں صدر سرکل آفیسر نے عنایت اللہ اور ماہین انجم کے والد سمیع اللہ کو چار چار لاکھ کی سرکاری مدد کی رقم کا چیک دیا ۔

وہیں پٹھان کبئ کے بچے کو منی گاچھی بلاک انتظامیہ سرکاری مدد کا چیک دے گے۔یہ باتیں صدر تھانہ کے بھال پٹی او پی انچارج محسن خان نے فون پر بتایا کہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details