ریاست بہار کے ضلع گیا میں واقع دھنگائی تھانہ حلقہ کے نکسل متاثر علاقہ سے ضلع پولیس، اور ایس ایس بی 32 ویں بٹالین کے مشترکہ سرچ آپریشن میں تین کین بم برآمد ہوئے ہیں۔پولیس نے بتایا کہ یہ بم زمین کے اندر پچیس ،پچیس میٹر کے فاصلے پر دفن کئے گئے تھے،اس واقعے کے بعد پولیس نے پورے علاقے کو سیل کردیا ہے، حالانکہ پولیس کے ساتھ چل رہے بم اسکوٹ کی ٹیم نے زندہ بم کو نکارا کر دیا ہے، لیکن ابھی بھی سرچ آپریشن جاری ہے۔
گیا کے نکسل متاثر علاقے سے تین کین بم برآمد
گیا میں واقع دھنگائی تھانہ حلقہ کے نکسل علاقہ سے پولیس، اور ایس ایس بی 32 ویں بٹالین کے مشترکہ سرچ آپریشن میں تین کین بم برآمد ہوئے ہیں۔
گیا کے نکسل متاثر علاقے سے تین کین بم برآمد
پولیس کاکہنا ہے کہ ممنوعہ نکسلی تنظیم اور بھاکپا ماؤوادیوں کی جانب سے پولیس کونقصان پہچانے کے لئے یہ بم لگائے گئے تھے۔
واضح رہے کہ بارہ چٹی کاعلاقہ نکسل متاثرہ علاقوں میں شمار ہوتا ہے، یہ علاقہ بہار اور جھارکھنڈ کی سرحد پرواقع ہے ، اکثر اس علاقے میں نکسلی آسانی کے ساتھ مجرمانہ واقعات کوانجام دے کر فرار ہو جاتے ہیں ۔
Last Updated : Mar 1, 2020, 2:19 AM IST