ریاست بہار کے ضلع گیا میں پولیس نے نجی گارڈ کے قتل معاملے کاانکشاف کیا اور تین افراد کو اس معاملے میں گرفتار کرلیا ہے۔
گزشتہ روز میڈیکل تھانہ علاقہ سے نجی گارڈ کی لاش برآمد ہوئی تھی. قتل کرنے والا مہلوک کے بیٹے کا دوست نکلا، قدیم دشمنی کی وجہ سے گارڈ کا قتل ہوا ہے۔
واضح رہے کہ شہر گیا کے مگدھ میڈیکل تھانہ علاقہ کے دوبھل گاؤں کا باشندہ دھنن جے سنگھ عرف بھولا سنگھ کے قتل کیس میں تین افراد کو پولیس نے گرفتار کیا ہے تاہم گرفتار افراد کے پاس سے مہلوک کا موبائل اور چپل بھی برآمد ہوا ہے۔
اس سلسلے میں سینیئر سپرنٹنڈنٹ پولیس آدتیہ کمار نے بتایا کے 25 جنوری کو مگدھ میڈیکل پولیس تھانہ علاقہ میں واقع گاؤں کے رہنے والے شخص کی لاش گاؤں سے ملی تھی۔
لاش ملنے کے بعد مذکورہ قتل کے واقعے سے متعلق جانچ کے لیے سی ٹی ایس پی راکیش کمار کی قیادت میں پولیس کی ایک خصوصی ٹیم تشکیل دے کر جانچ کی ہدایت دی گئی تھی۔
خصوصی ٹیم کے ذریعے تحقیقات کے سلسلے میں دوبھل گاؤں کا رہنے والا اروند سنگھ، سنجیت سنگھ اور ششی رنجن عرف بٹو سنگھ کو گرفتار کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ دو برس قبل بٹو سنگھ کے دو بھانجے مذکورہ گاؤں میں تعمیر ہونے والے آشیانہ گارڈن عمارت کے پیچھے ایک گڑھے میں ڈوب گئے تھے جس کے بعد ان کی موت ہوگئی تھی، اس وقت بھولا سنگھ نجی سکیورٹی گارڈ کی حیثیت سے وہاں تعینات تھا۔