منگل پور کلا گاؤں بیتیا سے 25 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع گاؤں ہے۔
بھاری بارش کے سبب گاؤں مکمل طور پر پانی میں ڈوبا ہوا ہے۔
گاؤں کے لوگ نقل مکانی کر چکے ہیں جبکہ کچھ دیہاتی اپنی جھونپڑیوں کے اوپر بیٹھے ہوئے ہیں اور اپنے گھر اور دیگر چیزوں کی حفاظت کر رہے ہیں جبکہ گھر کی دوسری کئی اشیاء سیلاب میں بہہ گئی ہیں۔
علاقے میں زبردست پانی بھر جانے کے سبب لوگ گھروں کی چھتوں پر بیٹھے ہوئے ہیں اور امداد کے منتظر ہیں۔
متاثرین کا کہنا ہے کہ ابھی تک ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کسی بھی طرح کی کوئی مدد نہیں ملی ہے اور نا ہی کوئی ان کی حالت دریافت کرنے کے لیے آیا ہے۔