اردو

urdu

ETV Bharat / state

Four-Day Annual Jalsa URS دربھنگہ میں خانقاہ سمر قندیہ میں چار روزہ سالانہ عرس - روزہ سالانہ جلسہ عرس

دربھنگہ میں حضرت سید شمس اللہ جان المعروف بابو حضور حضرت بھیکا شاہ سیلانی رحمتہ اللہ علیہ کی سرپرستی میں خانقاہ سمر قندیہ میں چار روزہ سالانہ جلسہ عرس گذشتہ روز ختم ہوا۔ عرس میں ہزاروں عقیدت مندوں نے شرکت کی ۔ Four-Day Annual Jalsa URS

دربھنگہ خانقاہ سمر قندیہ میں چار روزہ سالانہ جلسہ عرس
دربھنگہ خانقاہ سمر قندیہ میں چار روزہ سالانہ جلسہ عرس

By

Published : Nov 30, 2022, 1:49 PM IST

دربھنگہ: بہار کے دربھنگہ شہر کے ناکہ نمبر 05 رحم گنج میں واقع مزار شریف میں چار روزہ سالانہ جلسہ عرس تلاوت قرآن پاک، سلام اور فاتحہ درود کے ورد کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ اس موقعے پر ملک کی ترقی و خوشحالی اور پوری دنیا میں امن و امان کے لئے ہاتھ اٹھا کر دعا بھی مانگی گئی۔ ملک کی مختلف ریاستوں سے ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مند اس عرس میں پہنچے تھے۔

دربھنگہ میں خانقاہ سمر قندیہ میں چار روزہ سالانہ جلسہ عرس

عرس میں آنے والے عقیدت مند کا کہنا تھا کہ جو بھی یہاں کے لئے آتا ہے اس کی خواہش پوری ہوتی ہے۔ ہمارے آباؤ اجداد بھی اس عرس میں آتے تھے۔ یہاں آکر بہت اچھا لگتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دربھنگہ کی تمام برادریوں کے لوگ بہت اچھے اور ملنسار ہیں۔ دربھنگہ بھائی چارے اور اتحاد کی ایک مثال ہے۔ یہاں کی ثقافت اور ماحول سے بہت متاثر ہوں۔ Thousand Of Devotees Join Four-Day Annual Jalsa URS Khanqah Samarkandia In Darbhanga Bihar

یہ بھی پڑھیں:Payam Humanity Conference آل انڈیا پیام انسانیت کانفرنس 13 نومبر کو پٹنہ میں، تیاری مکمل

ABOUT THE AUTHOR

...view details