بہار میں دربھنگہ کے ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر تیاگ راجن ایس این نے ہفتہ کے روز یہاں بتایا کہ عوامی مقامات پر تمباکو وغیرہ کھاکر تھوکنے والوں کو چھ ماہ کی قید یا 200روپے جرمانہ یا ایک ساتھ دونوں نافذ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
ڈاکٹر تیاگ راجن نے کہا کہ 'تمباکو وغیرہ کھاکر جگہ جگہ تھوکنے سے کورونا وائرس پھیلنے کا خطرہ ہے اس لئے ضلع کے سبھی سرکاری و غیر سرکاری دفاتر اور احاطے، صحت کے تمام ادارے، تھانہ احاطہ میں کسی طرح کے تمباکو، سگریٹ، کھینی، گٹکھا، پان مسالہ کے استعمال پر پوری طرح سے پابندی عائد کر دی گئی ہے۔