اردو

urdu

ETV Bharat / state

کیا بہار کا لٹی چوکھا کبھی چکھا ہے آپ نے۔۔۔؟ - بہار کا لٹی چوکھا، کبھی چکھا ہے آپ نے۔۔۔؟

بہار آئے اور لٹی چوکھا نہ کھائیں تو کیا کھائیں، ریاست کے مشہور پکوان کی بات ہوتی ہے، تو سب سے پہلے لٹی چوکھا کا ہی نام آتا ہے۔اس کی پہچان نا صرف بھارت بلکہ بیرون ممالک میں بھی ہے۔بہار آنے والا ہر شخص سب سے پہلے یہاں کے مشہور لٹی چوکھا کا ہی مطالبہ کرتا ہے۔

کیا بہار کا لٹی چوکھا کبھی چکھا ہے آپ نے۔۔۔؟
کیا بہار کا لٹی چوکھا کبھی چکھا ہے آپ نے۔۔۔؟

By

Published : Dec 18, 2019, 11:39 AM IST

ویسے بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں آپ کو ہر گلی میں لیٹی چوکھا کی دوکانیں مل جائیں گی۔ لیکن شاندار لیٹی چوکھا کھانے کے لیے آپ کو ویر چند پٹیل راستے پر ہی آنا ہوگا۔ آخر یہاں کے لٹی چوکھا کی کیا خاص بات ہے آیئے جانتے ہیں۔

کیا بہار کا لٹی چوکھا کبھی چکھا ہے آپ نے۔۔۔؟

بہار کا لٹی چوکھا کافی مشہور ہیں، یہاں امیتابھ بچن، شاہ رخ خان اور عامر خان جیسے کئی اداکار یہاں کے لٹی چوکھا کا مزہ لے چکے ہیں۔ وہیں جو بھی پٹنہ آتا ہے لٹی چوکھا ضرور کھاتا ہے، ہر کوئی اس کی تعریف کرتے ہوئے تھکتا نہیں، ویسے پٹنہ کے ہر چوک چوراہوں پر لٹی کی دکانیں لگتی ہے۔

لٹی زیادہ تر جگہوں پر تلنے کے بعد ہی فروخت کیا جاتا ہے لیکن اصل لٹی گوئٹا یعنی کنڈے پر پکاکر بنائی جاتی ہے اس کے بعد اسے گرم آنچ میں ہی آلو بیگھن اور ٹماٹر کو پکایا جاتا ہے، جس سے چوکھا تیار کیا جاتا ہے۔

ویرچند راستے پر چھوٹی سی دوکان میں رائے جی پورے بہاری طریقے سے لٹی چوکھا تیار کرتے ہیں ان کی لٹی چوکھا کو تو کوٹھا پر بنایا جاتا ہی ہے، چوکھا بھی پوری طرح سے آپ کے سامنے تیار ہوتا ہے، جسے ادرک، لہسن اور ہری مرچ ڈال کر تیار کیا جاتا ہے۔لٹی اور چوکھا بنانے کے دوران کسی بھی نقصان دہ چیز کو استعمال نہیں کیا جاتا ہے۔ یعنی یہ صحت کے لیے بھی بالکل نقصادن دہ نہیں ہے۔یہی وجہ ہے کہ لٹی چوکھا کی اس دوکان پر ہر ورز سینکڑوں کی تعداد میں لوگ پہنچتے ہیں اور ہر کوئی اس لٹی کی تعریف کرتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details