گیا میں پرامن ماحول میں انتخاب کرانے کی تیاری میں پولیس بھی مصروف ہے۔ ایس پی راجیومشرا نے کہا کہ ضلع میں کل 980 پولنگ بوتھس کی شناخت کی گئی ہے جو نکسل متاثرہ علاقوں میں ہیں۔
'بہار اسمبلی انتخابات کے پیش نظر سیکوریٹی کے سخت انتظامات ہونگے' اس میں 735 پولنگ اسٹیشن ہیں جہاں خصوصی لائحہ عمل حفاظتی نقطہ نظر سے تیار کیے گئے ہیں۔سی آرپی ایف کوبر بٹالین اور ضلع پولیس کی طرف سے مشترکہ سرچ آپریشن جاری ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پہلے سے ملتوی وارنٹ کے معاملے میں 1577 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
سی آرپی سی کے سیکشن 107 کے تحت 16485 لوگوں پرکاروائی کی تجویز پیش کی گئی ہے جس میں پانچ ہزار 78 افراد کو کاروائی کرتے ہوئے بونڈ پیپر بھروایا گیا ہے۔
تو وہیں 195 افراد پر سی سی اے 3 کے تحت کاروائی کرتے ہوئے ایک تھانے سے دوسرے تھانے میں رپورٹ کرنے کی تجویز بھی ڈسٹرک مجسٹریٹ کوبھیج دی گٙی ہے۔
سنگین معاملوں میں ملوث افراد جن سے نظم ونسق کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے ویسے 8 افراد کے خلاف سی سی اے 12 کی تجویز دی گئی ہے تاکہ ان کے خلاف کاروائی ہو اور انہیں ایک سال تک بند رکھا جاسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سروے رپورٹ : بہارانتخابات میں این ڈی اے کی جیت کا دعویٰ
اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر خصوصی نگاہ رکھی جارہی ہے اور تمام حفاظتی انتظامات ہونگے۔
انہوں نے کہا کہ انتخاب کے پیش نظر ضلع کے سرحدی علاقوں میں خصوصی چوکسی ہے۔ جھارکھنڈ کے کئی اضلاع کی پولیس اور انتظامیہ کے ساتھ میٹنگ کرکے تعاون مانگا گیا ہے۔
خاص طور سے وہ علاقے جو جھارکھنڈ سے متصل ہیں اور وہاں نکسلیوں کی اماجگاہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ شراب تسکروں و مافیاوں کے خلاف بھی مسلسل مہم چلائی جارہی ہے۔کئی گرفتاریاں بھی ہوئی ہیں۔ پرامن ماحول میں انتخاب کرانا ان کی ذمہ داری ہے جو سوفیصد پورا کرنا ہے۔