اردو

urdu

ETV Bharat / state

پنچایت نمائندوں کے اعزازیے میں قابل قدر اضافہ ہو گا: نتیش - وزیراعلی نتیش کمار

There will be a significant increase in honor of Panchayat representatives: Nitish وزیراعلی نتیش کمار سے بہار ریاست کے مکھیا، نائب مکھیا، وارڈ ممبران سرپنچ، نائب سرپنچ اور پنچوں کے ایک وفد نے ملاقات کی۔

پنچایت نمائندوں کے اعزازیے میں قابل قدر اضافہ ہو گا: نتیش
پنچایت نمائندوں کے اعزازیے میں قابل قدر اضافہ ہو گا: نتیش

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 7, 2024, 10:36 PM IST

پٹنہ: وزیراعلی نتیش کمار سے ایک انے مارگ واقع نیک سنواد میں بہار ریاست کے مکھیا، نائب مکھیا، وارڈ ممبران سرپنچ، نائب سرپنچ اور پنچوں کے ایک وفد نے ملاقات کی۔ ریاست کے مکھیا، نائب مکھیا، وارڈ ممبران اور سرپنچ، نائب سرپنچ اور پنچوں کے ایک وفد نے وزیر اعلیٰ سے ملاقات کے دوران اپنے اپنے مسائل پیش کئے۔ مسائل سننے کے بعد وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاست میں پنچایتی راج نظام کو بہتر بنانے کے لیے بہت سے اقدامات کیے گئے ہیں۔ سال 2005 میں حکومت میں آنے کے بعد پنچایتی راج نظام کو بہتر کیا گیا۔

پنچایتی راج اداروں اور بلدیاتی اداروں کے انتخابات میں خواتین کو 50 فیصد ریزرویشن دیا گیا تھا۔ جس کی وجہ سے خواتین کی بڑی تعدادسماج کی قیادت کے لیے آگے آئیں۔ دیہاتوں اور بستیوں میں پکی گلیاں اور نالیاں بنائی گئیں۔ ہر گھر میں نل کا جل پہنچایا گیا۔ ہر گھر میں بجلی پہنچا دی گئی ہے۔ تمام پنچایت وارڈوں میں سولر اسٹریٹ لائٹس لگائی جارہی ہیں۔ پنچایت سرکار بھون کی تعمیر کی جا رہی ہے جس میں پنچایت کے تمام لوگوں کے مسائل کو ایک ہی چھت کے نیچے حل کیا جا سکتا ہے۔ میری آپ تمام عوامی نمائندوں سے گزارش ہے کہ سماج کے ہر فرد کو ساتھ لے کر چلیں اور مسائل کو حل کریں۔ محنت اور لگاتار کام کریں۔گاﺅں کی ترقی کے لیے کیے گئے کام کی مسلسل نگرانی کرتے رہیں۔


وزیراعلیٰ نے کہا کہ آپ تمام لوگ بہتر طریقہ سے کام کرتے رہیں۔ آپ سب کے مطالبات کی بنیاد پر، مکھیا، نائب مکھیا، وارڈ ممبران اور سرپنچ، نائب سرپنچ اور پنچ کے اعزازیہ میں قابل قدر اضافہ کیا جائے گا۔ اس موقع پر، خزانہ،کمرشیل ٹیکس اور پارلیمانی امور کے وزیر وجے کمار چودھری، پنچایتی راج کے وزیر مراری پرساد گوتم، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سکریٹری مسٹر دیپک کمار، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سکریٹری ڈاکٹر ایس سدھارتھ، ایڈیشنل چیف سکریٹری پنچایت راج محکمہ مسٹر مہیر کمار سنگھ،محکمہ خزانہ کے پرنسپل سکریٹری مسٹراروند کمار چودھری اور محکمہ پنچایتی راج کے ڈائریکٹر آنند شرما موجود تھے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details