اردو

urdu

ETV Bharat / state

بنیادی سہولیات نہ ملنے کے سبب گاؤں گوڑسرا بدحالی کا شکار - بی جے پی پارٹی کی رہنمائی کرتے ہیں

ریاست بہار کے ضلع کیمور کے رامگڑھ اسمبلی حلقہ کا گاؤں گوڑسرا ان دنوں بدحالی کا شکار ہے۔ موجودہ رکن اسمبلی اشوک سنگھ اسی گاؤں کے رہائشی ہیں۔ ان کے ہوتے ہوئے بھی پانچ برس میں کام نہیں ہوا۔ جہاں آج بھی عوام کو بنیادی سہولیات میسر نہیں ہیں۔

lack of basic amenities in kaimur bihar
گاؤں گوڑسرا بدحالی کا شکار

By

Published : Sep 20, 2020, 5:00 PM IST

ریاست بہار کے ضلع کیمور کے رامگڑھ اسمبلی حلقہ کا گاؤں گوڑسرا ان دنوں بدحالی کا شکار ہے۔ کئی بنیادی ضرورتوں سے محروم گاؤں کے لوگ مقامی عوامی نمائنگان سے امید توڑ چکے ہیں۔

گاؤں گوڑسرا بدحالی کا شکار

رکن اسمبلی اور مکھیا کی تنگ نظری کے سبب مقامی لوگوں کو اب کسی مسیحا کی تلاش ہے۔ جو ان کے پریشانیوں کو دور کر سکے۔

رامگڑھ اسمبلی حلقہ کا یہ گاؤں کافی اہم مانا جاتا ہے۔ دو بار بلاک پرمکھ کے علاوہ رکن اسمبلی والا گاؤں کے نام سے جانا جاتا ہے۔

گاؤں گوڑسرا بدحالی کا شکار

رامگڑھ اسمبلی حلقہ ہیڈ کوارٹر رامگڑھ کا ایک حصہ ہے۔ رامگڑھ اور گوڑسرا ملا کر ایک پنچایت بنتا ہے۔ جس کی دوری نصف ہے۔ اس بستی کی آبادی قریب 3500 کے آس پاس بتائی جاتی ہے۔

موجودہ رکن اسمبلی اشوک سنگھ اسی گاؤں کے رہائشی ہیں۔ جو بی جے پی پارٹی کی رہنمائی کرتے ہیں۔

ایک قدآور ہونے کے علاوہ پورے ضلع میں ایک بہتر رکن اسمبلی کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ اتنا ہی نہیں رکن اسمبلی کے والد قریب 30 برس تک اور بھائی 5 برس تک بلاک پرمکھ رہ چکے ہیں۔

دیگر مسائل کے ساتھ ساتھ سڑک پر پانی جمع ہونے سے مقامی لوگ کافی پریشان ہیں۔ اس بستی میں رکن اسمبلی کا دبدبہ ہے۔ لوگ خوف سے بولنا نہیں چاہتے۔ لیکن لوگوں کا کہنا ہے کہ اہم شاہراہوں پر آبی جماؤ سے لوگ کافی پریشان ہیں۔ اس بستی کے لوگوں کا کہنا ہے کہ شاید وزیر اعظم نریندر مودی اس گاؤں کو گود لیں گے تبھی بستی کی تقدیر سنور سکتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details