بہار میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 1442
ریاست بہار میں آج کورونا کے 19 مثبت معاملے سامنے آئے ہیں جس کے بعد ریاست میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 1442 ہو گئی ہے۔ ان متاثرین میں 3 خواتین اور 16مرد شامل ہیں۔
بہار میں دیگر ریاستوں سے لوگوں کے آنے کی وجہ سے کورونا انفیکشن میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ ریاست کے تمام 38 اضلاع متاثر ہوئے ہیں۔ دارالحکومت پٹنہ میں زیادہ اثر دیکھا جا رہا ہے۔ اب تک اس وبا کی وجہ سے 9 اموات ہوئی ہیں۔
تازہ معاملے میں کیمور کے 2 مریض، بکسر میں ایک نیا مریض سامنے آ یا ہے۔ اس کے علاوہ سمستی پور میں ایک شیخ پورہ میں ایک، گیا میں 3، جہان آباد میں ایک، پٹنہ میں ایک، نوادہ میں 3، مدھے پورہ میں 2، سپول میں 3 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ اس سے پہلے گزشتہ روز 103 نئے معاملے سامنے آئے تھے۔
اعداد و شمار کے مطابق ریاست میں صحتیاب ہوئے مریضوں کی تعداد 499 ہو گئی ہے. دارالحکومت پٹنہ اب سب سے زیادہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والا ضلع بن گیا ہے. پٹنہ میں متاثرین کی مجموعی تعداد 166 ہو گئی ہے. اس میں زیادہ تر تعداد مہاجر مزدوروں کی ہے. پٹنہ میں 17 قرنطینہ مراکز بنائے گئے ہیں. یہاں سی سی ٹی وی کیمرے سے سماجی دوری اور لاک ڈاون پر عمل کرایا جا رہا ہے.
ریاست کے لئے باہر سے لوٹنے والے مہاجر مزدوروں کی وجہ سے کورونا متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے. محکمہ صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک 11 ہزار 800 مہاجر مزدوروں کی جانچ کی گئ ہے. جس میں 651 کورونا مثبت پائے گئے ہیں.
زیادہ تر مہاجر مزدوروں گجرات سے بہار واپسی آرہے ہیں. دوسرے نمبر پر مغربی بنگال ہے. یہاں سے 373 افراد بہار آئے ہیں. جن میں 33 متاثر پائے گئے ہیں. یعنی 12 فیصد مریض بنگال سے آنے والوں میں ہیں. تیسرے نمبر پر مہاراشٹر ہے. یہاں سے آنے والے 11 فیصد لوگ متاثر ہوئے ہیں. بہار میں 973 ایسے افراد بھی ہیں جن کے متعلق اب تک کوئی اطلاع نہیں ملی ہے کہ وہ کہاں سے آئے ہیں. اس میں 13 افراد متاثر پائے گئے ہیں.