اردو

urdu

ETV Bharat / state

Gaya Wholesale Market Theft گیا کے ہول سیل بازار میں لاکھوں روپے کی چوری - ای ٹی وی بھارت اردو خبر

گیا شہر کے پرانی گودام میں واقع جنک مارکیٹ کی کئی دکانوں میں چوری ہوئی ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد مقامی تھانے کی پولیس پہنچ کر واردات کے تعلق سے تفتیش میں مصروف ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ لاکھوں روپے نقد کی چوری ہوئی ہے۔

Gaya Wholesale Market Theft
Gaya Wholesale Market Theft

By

Published : Aug 8, 2023, 10:29 AM IST

گیا:ریاست بہار کے ضلع گیا میں ایک بار پھر دکانوں میں چوری کی واردات کو انجام دینے والے گروہ متحرک ہو چکے ہیں۔ شہر کے پرانی گودام محلہ میں واقع ایک تھوک مارکیٹ میں کئی دکانوں کو چوروں نے نشانہ بنایا ہے۔ اطلاع کے مطابق لاکھوں روپے نقد اور قیمتی سامان چور اپنے ساتھ لے کر چلے گئے۔ آج صبح میں چوری کی واردات کی اطلاع ملنے کے بعد مقامی تھانہ کی پولیس نے پہنچ کر جائزہ لیا اور آس پاس میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں سے چوروں کی نشاندہی کرنے میں پولیس مصروف ہو گئی ہے۔ شہر کے کوتوالی تھانہ حلقہ کے پرانی گودام میں واقع جنک مارکیٹ میں یہ واردات پیش آئی ہے۔

گیا کے ہول سیل بازار میں لاکھوں روپے کی چوری

یہ بھی پڑھیں:

جنک مارکیٹ کرانہ کے ساتھ دوسرے سامانوں کی تھوک مارکیٹ ہے، یہاں کے دکانداروں کے مطابق وہ اپنی دکانوں کو رات میں بند کر کے گئے تھے۔ صبح میں کچھ لوگوں کے ذریعے اطلاع ملی کہ ان کی دکانوں کے تالے اور سٹر ٹوٹے ہوئے ہیں۔ موقع پر پہنچے تو پایا کہ مارکیٹ کے صدر دروازہ کا تالا ٹوٹا ہوا ہے۔ اندر میں سامان بکھرے پڑے ہیں اور قیمتی سامان لا پتہ ہیں۔ پیسے بھی غائب ہیں۔ پولیس کو اطلاع دی گئی جس کے بعد کوتوالی تھانے کی پولیس پہنچی ہے اور واقعے کی تفتیش میں مصروف ہے۔

تھانہ انچارج بیٹھا نے بتایا کہ ان کے تھانہ علاقے میں چوری کا واقعہ پیش آیا ہے۔ پولیس موقع پر پہنچ کر جانچ میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک جانچ میں پایا گیا ہے کہ کئی دکانوں کے شٹر تالے توڑے گئے تھے۔ لیکن تین چار دکانوں سے ہی چوری ہوئی ہے۔ چور اپنے ساتھ سامان لے کر نہیں گئے بلکہ کچھ دکانوں میں جو پیسے رکھے ہوئے تھے وہ لے کر گئے ہیں۔ سی سی ٹی وی کے ذریعے سبھی چوروں کی پہچان کر کے انہیں گرفتار کر لیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details