ریاست بہار کے ضلع کیمور میں پولس نے این ایچ شاہراہ پر واقع چیک پوسٹ پر چیکنگ کے دوران بس سے تین گانجہ اسمگلرز کو 15 کیلو گانجہ کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔
اسمگلرز کی گرفتاری خفیہ زائع سے ملی اطلاع کے مطابق کی گئی۔ گرفتار کیے گئے تینوں اسمگلرز کو بہار کے ضلع بکسر کے باشندے بتائے جا رہے ہیں۔
وہیں اتر پردیش کے بنارس سے گانجہ لیکر کیمور کے موہنیاں میں ڈیلوری دینے کی غرض سے آرہے تھے۔ اس بابت ایس پی دلنواز احمد نے بتایا کی خفیہ زراٸع سے ملی اطلاع کے بعد جی ٹی روڈ پر واقع چیک پوسٹ پر اترپردیش سے آنے والی گاڑیوں کی چیکنگ کے لیے پولس عملہ کو لگایا گیا۔
اس درمیان بنارس سے آرہی ایک بس کی چیکنگ کی گئی اور جانچ کے دوران تین اسمگلرز کو 15 کیلو گانجہ کے ساتھ گرفتار کیا۔