سیریلس اور دیگر ویڈیوز دیکھ کر کیمور میں ایک طالب علم نے خود کے اغوا ہو نے کی سازش رچ ڈالی۔ معاملے کا انکشاف اس وقت ہوا جب پوری رات کافی مشقت کے بعد صبح صادق بھبھوا پولس نے موباٸل لوکیشن کے ذریعہ خود سے اغوا کرنے کا ناٹک کرنے والے طالب علم کو موہنیاں واقع امبیڈ کر نگر کی ایک مندر سے برآمد کیا۔
پولس کی سختی کے بعد طالب علم نے اس بات کو قبول کیا کہ امتحان میں مارکس کم آنے کی وجہ سے روزانہ گھر والوں سے ڈانٹ سننے کو مل رہی تھی۔