اردو

urdu

ETV Bharat / state

شوہر کی لمبی عمر کےلئے کروا چوتھ کا برت - سہاگنوں نے اپنے شوہر کی طویل عمر کے لئے جمعرات کروا چھوتھ کا برت رکھا۔

ریاست بہار کے ضلع گیا میں ہندو مذہبی عقیدے کے مطابق سہاگنوں نے اپنے شوہر کی طویل عمر کے لیے کروا چھوتھ کا برت رکھا۔

عقیدت مند خواتین نے جمعرات کو کروا چوتھ کا برت رکھا

By

Published : Oct 18, 2019, 1:26 PM IST

خواتین نے دن بھر کے بھوکے کے بعد شام کو گنیش اور روہنی کی پوجا کی اور اپنی لمبی عمر کے ساتھ ساتھ اپنے شوہر کی لمبی عمر اور خوشحالی کے لیے دعائیں کیں۔

عقیدت مند خواتین نے جمعرات کو کروا چوتھ کا برت رکھا۔ویڈیو

جن گھروں میں خواتین نے برت رکھا وہاں گنیش کی پوجا کرنے کے بعد چاند کو دیکھ کر پرساد (تبرک ) سے برت کو توڑا۔

عقیدت مند ایس سنیتا نے بتایا کہ ہندو مذہب میں کروا چوتھ کا برت ہمیشہ سوہاگن رہنے کے لئے منایا جاتا ہے اس دن شادی شدہ خواتین صبح سے لے کر چاند نکلنے تک پانی تک نہیں پیتی ہیں۔

وہیں دوسری خاتون نے بتایا کہ ان کے مذہبی عقیدے کے مطابق اپواس رکھنے والی خواتین رات کو چاند کے سامنے شوہر کو دیکھ کر اور پوجا کرنے کے بعد ہی کھانا کھاتی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details