اردو

urdu

ETV Bharat / state

'حکمراں جماعت اقتدار میں مست ہیں' - گیا کا شانتی باغ

سی اے اے، این پی آر اور این آر سی کی خالفت میں ضلع گیا کے شانتی باغ میں کئی دنوں سے احتجاجی مظاہرہ ہو رہا ہے۔

'حکمراں جماعت اقتدار میں مست ہیں'
'حکمراں جماعت اقتدار میں مست ہیں'

By

Published : Feb 21, 2020, 12:12 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 1:28 AM IST

ریاست بہار کے ضلع گیا میں 'سنویدھان بچاو سنگھرش مورچہ' کی جانب سے گزشتہ 59 دنوں سے شانتی باغ میں غیرمعینہ دھرنا جاری ہے۔

روزانہ ہزاروں مرد و خواتین کی موجودگی ہوتی ہے۔

وہیں سیاسی، سماجی اور مذہبی رہنماوں کی آمد جاری ہے۔

اس سلسلے میں راشٹریہ جنتادل کے رکن اسمبلی اخترالاسلام شانتی باغ پہنچے۔

رکن اسمبلی نے حکومت پر شدید نکتہ چینی کی اور کہا کہ حکمراں جماعت جہاں اقتدار میں مست ہے تو وہیں حزب اختلاف کی پارٹیاں حکومت کے خوف سے خاموش ہیں۔

انہوں نے شانتی باغ دھرنے میں موجود ہزاروں کے ہجوم کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں اقتصادی و سیاسی صورتحال ابتر ہوئی ہے۔

ملک میں غیراعلانیہ ایمرجنسی نافذ ہے اور اس صورتحال میں آواز اٹھانے والوں کو جیل میں ڈالا جا رہا ہے۔

ملک کے بدترین حالات پر حزب اختلاف کی پارٹیاں اور میڈیا نے پہلے آواز نہیں اٹھائی۔ سنویدھان کو بچانے کے لئے خواتین آگے آئی ہیں۔

'حکمراں جماعت اقتدار میں مست ہیں'

رکن اسمبلی اختر الاسلام نے جہاں حکمراں جماعت اور آرایس ایس اور دیگر فاسسٹ طاقتوں کو تنقیدکا نشانہ بنایا وہیں انہوں نے ملک کی حزب اختلاف کی پارٹیوں پربھی نکتہ چینی کی اور کہاکہ بی جے پی کی حکومت نے جب ملک کے آئین،معیشت، روزگار اور آئینی اداروں پر حملہ شروع کیا تو ملک کی حزب اختلاف کی پارٹیاں ای ڈی اور سی بی آئی کے خوف سے خاموش تماشائی بنی تھیں، لیکن جب حکومت کے حملوں کی حدپار ہونے لگی اور سبھی خاموشی اختیار کر لیے تو تبھی ملک کی خواتین، طلباء وطالبات نے آگے بڑھ کر آواز بلند کی۔

آج ان کی تحریک ایسی ہوگئی ہے کہ ملک ہی نہیں بلکہ عالمی سطح پر مخالفت ومظاہرے ہونے لگے۔

حکومت کی نیند اڑگئی ہے اور آج یہ کہنے پر مجبور ہوگئے ہیں کہ ابھی این آرسی پر حکومت نے بات نہیں کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے سی اے اے کو لانے کے وقت یہ تصور نہیں کیاتھا کہ بھارت میں کروڑوں لوگ سڑکوں پر اتر کر مظاہرہ کریں گے۔

وزیراعظم نے سوچا تھا کہ اس کی مخالفت صرف کانگریس، آرجے ڈی جیسی کچھ پارٹیاں کریں گی، لیکن ان کو ای ڈی اور انکم ٹیکس، سی بی آئی کو بھیج کرخاموش کرایا جاسکتا ہے۔تصور سے باہر تحریک نے رخ اختیار کرلیا ہے۔

اس موقع پر سنی وقف بورڈ کے سابق ایڈمنسٹیٹر سید شارم علی، ڈاکٹر حامدحسین، وسیم اکرم، جاوید خان، مولانا ذاکرحسین، ضیاء اللہ، آفتاب عالم، بادشاہ سمیت محمدشکیل نے خطاب کیا۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 1:28 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details