اردو

urdu

ETV Bharat / state

Bihar Assembly حکمراں جماعت نے اپوزیشن لیڈر پر ایوان کو گمراہ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے معافی کا مطالبہ کیا - Opposition leader Vijay Kumar Sinha

بہار اسمبلی میں جمعرات کو کاروائی شروع ہوتے ہی کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا مارکسسٹ-لیننسٹ (سی پی آئی-ایم ایل) کے محبوب عالم اور ستیہ دیو رام سمیت اراکین نے اپوزیشن لیڈر وجے کمار سنہا پر ایوان کو گمراہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے ان کے استعفیٰ اور معافی کا مطالبہ کرنے لگے۔

بہار اسمبلی
بہار اسمبلی

By

Published : Mar 16, 2023, 8:46 PM IST

پٹنہ: بہار قانون ساز اسمبلی میں حکمراں جماعت کے اراکین نے آج اپوزیشن لیڈر وجے کمار سنہا پر تمل ناڈو میں مزدوروں پر مبینہ حملے کے سلسلے میں ایوان کو گمراہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے ان سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔

اسمبلی میں جمعرات کو کاروائی شروع ہوتے ہی کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا مارکسسٹ-لیننسٹ (سی پی آئی-ایم ایل) کے محبوب عالم اور ستیہ دیو رام سمیت اراکین نے اپوزیشن لیڈر وجے کمار سنہا پر ایوان کو گمراہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے ان کے استعفیٰ اور معافی کا مطالبہ کرنے لگے۔

اس پر ایوان کے اسپیکر اودھ بہاری چودھری نے ان پر زور دیا کہ وہ اس مسئلہ کو زیرو آور میں اٹھائیں اور وقفہ سوالات کو جاری رہنے دیں، لیکن مالے اراکین اس پر راضی نہیں ہوئے اور شور مچاتے ہوئے ایوان کے بیچ میں آگئے۔ جب ا سپیکر نے زور دے کر کہاکہ انہیں زیرو آور کے دوران اس معاملے پر بولنے کی اجازت دی جائے گی تب مالے اراکین اپنی سیٹوں پر چلے آئے۔

اس کے بعد اسپیکر کی اجازت ملنے پر اپوزیشن لیڈر وجے کمار سنہا نے کہا کہ کوئی بھی جب چاہے کسی بھی موضوع پر پریس میڈیا کے سامنے ان سے بحث کرسکتا ہے۔ مفاد عامہ کے مسائل سے عوام کی توجہ ہٹانے کے لیے حکمران جماعت کے لوگ ایوان کے بیچ میں آکر ایوان کی کارروائی میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں۔ انہوں نے حکومت کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ پہلے وہ تمل ناڈو کے واقعہ کی تحقیقاتی رپورٹ کو پوری صداقت کے ساتھ ایوان کے فلور پر رکھیں۔

مزید پڑھیں:Bihar Assembly بہار اسمبلی میں اجلاس کے دوران بی جے پی رکن اسمبلی پر کرسی پھینکنے کا الزام

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details