پارٹی اور کنبہ میں جاری جنگ کے بیچ ایل جے پی صدر چراغ پاسوان (Chirag Paswan) ان دنوں آشیرواد یاترا پر ہیں، اسی سمت میں جمعہ کو وہ کھگڑیا پہنچے۔ یہاں روڈ شو کیا۔ اس کے بعد آبائی گاؤں الولی بلاک کے شہر بننی پہنچے۔ جہاں انہوں نے اپنی بڑی ماں راج کماری دیوی سے ملاقات کی۔ معلوم ہو کہ راج کماری دیوی آنجہانی رام ولاس پاسوان کی پہلی اہلیہ ہے۔
چراغ نے بڑی ماں کا پیر چھوکر ان کی دعائیں لیں اور پھر گلے لگ کر پھوٹ پھوٹ کر رونے لگے۔ اس درمیان بڑی ماں کے ساتھ بیٹھ کر دیر تک باتیں کی، جس سے چراغ کی آنکھ سے آنسو بہنے لگے۔