اردو

urdu

ETV Bharat / state

Bihar Haj Pilgrims: بہارعازمین حج کی تعداد میں بتدریج کمی - بہار کا حج کوٹہ

ریاست بہار کا حج کوٹہ Bihar Haj Quota گزشتہ دس برسوں میں کبھی بھی پُر نہیں ہوسکا ہے، رواں سال عازمین حج کی تعداد اور بھی کم Number Of Haj Pilgrims ہوئی ہے تاہم اس برس کمی کی وجہ کورونا کی گائیڈ لائنز بتائی گئی ہے۔ رواں برس کُل 2300 عازمین سفر حج کے لیے روانہ ہوں گے۔

Bihar Haj Pilgrims
بہارعازمین حج کی تعداد میں مسلسل کمی

By

Published : Jun 7, 2022, 4:13 PM IST

گیا:بہار سے عازمین حج کی ہر سال کم ہوتی تعداد قابل تشویش ہے۔ اس سال سفر حج پر جانے والے عازمین کی تعداد گزشتہ برسوں کی بہ نسبت اور بھی کم ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ حج 2022 کے لیے کُل 2367 عازمین حج نے رجسٹریشن کرایا تاہم سعودی حکومت کی گائیڈ لائنز کے تحت اس میں 65 برس کی عمر سے زیادہ کے عازمین حج کا رجسٹریشن منسوخ کردیا گیا تھا۔ Number Of Haj Pilgrims Declining In Bihar

ریاستی حج کمیٹی کے مطابق دنیا بھر میں کورونا کی سنگین صورتحال پر قابو پانے کے لئے سعودی عرب نے اس بار عازمین کی تعداد محدود کر دی ہے، جس سے 2022 میں بھارت کے عازمین کی تعداد میں بھی تخفیف کی گئی ہے۔ کورونا سے قبل 2019 تک ہر سال بھارت سے تقریبا پونے دو لاکھ عازمین کو حج کی اجازت حاصل تھی۔ اس میں بہار ریاستی حج کمیٹی کے لیے تقریباً 11 ہزار کا کوٹہ مختص تھا تاہم بہار ریاستی حج کمیٹی کے ذریعے سفر حج پر روانہ ہونے والوں کے لیے مختص کوٹہ گزشتہ دس سالوں سے اب تک کبھی بھی پُر نہیں ہوا ہے حالانکہ حج کمیٹی بہار نے ترغیب حج کے لئے پُرزور مہم چلائی اور حتی الامکان کوشش بھی کی کہ عازمین حج کی تعداد میں اضافہ ہو لیکن کوٹہ پورا نہیں ہوسکا۔ Bihar Haj Pilgrims

بہار کا کوٹہ اور سفر حج پر روانہ ہونے والوں کی تعداد دیکھی جائے تو اس میں ہر سال کمی دیکھنے کو ملی۔ سال 2011 میں تقریباً 11 ہزار کا کوٹہ مختص تھا، جس میں صرف 5345 عازمین روانہ ہوئے، اسی طرح 2012 میں کوٹہ 11 ہزار 320 تھا جبکہ سفر حج پر روانہ ہونے والوں کی تعداد 6189 تھی۔ سال 2013 میں 11817 کوٹہ تھا جبکہ مقدس سفر پر 6180 روانہ ہوئے۔ Bihar Haj Pilgrims۔ وہیں 2014 میں 9334 کوٹہ تھا جبکہ سفر حج پر جانے والوں کی تعداد 6251 رہی، سال 2015 میں 9334 کوٹہ تھا جبکہ سفر حج پر 7476 روانہ ہوئے۔ سال 2016 میں 9589 کا کوٹہ تھا جبکہ سفر حج پر 6553 روانہ ہوئے تھے۔ 2017 میں 12125 کوٹہ تھا جس میں 6487 روانہ ہوئے۔ سال 2018 میں 12125 کا کوٹہ تھا جبکہ سفر حج پر 5147 عازمین حج روانہ ہوئے۔

اسی طرح 2019 میں 12630 عازمین حج کا کوٹہ تھا جس میں صرف 4950 عازمین حج روانہ ہوئے تھے۔ اس حوالے سے رضاکار ٹی ایچ خان کہتے ہیں کہ 2014 میں جیتن رام مانجھی نے وزیر اعلیٰ بننے کے بعد بہار ریاستی حج کمیٹی کے کام کاج میں کئی تبدیلی کی تھی اور انہوں نے کوٹہ خالی رہے جانے کے معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے حج کمیٹی کے چیئرمین کو ٹھوس قدم اٹھانے کو کہا تھا، جس میں ترغیبی مہم بھی شامل تھی۔ Bihar Haj Pilgrims

پورے بہار میں ترغیبی مہم چلائی گئی تو اس کا اثر 2015 میں دیکھنے کو بھی ملا، اس دوران ایک اہم بات یہ سامنے آئی کہ کچھ تکنیکی طور پر بہار حج کمیٹی کو پریشانیوں کا سامنا ہے، جس کی وجہ سے بہار کے ایسے لوگ جو دوسری ریاستوں میں کام کاج کرتے ہیں، وہ وہیں سے سفر حج کے لیے فارم بھرتے ہیں۔ مانجھی نے عازمین حج کی پریشانیوں کو دیکھتے ہوئے گیا میں ایک عظیم الشان حج بھون بنانے کی تجویز کو منظوری دی اور کہا کہ چونکہ بہار کے عازمین حج کی پرواز گیا ہوائی اڈے سے ہوتی ہے اور انہیں دو جگہوں کا چکر کاٹنا پڑتا ہے لہذا حج سفر کے ایام کے سبھی کام گیا سے ہوں گے، جبکہ بقیہ کام جو تیاریوں کے سلسلے میں ہوتا ہے وہ پٹنہ حج بھون سے ہوگا۔ Bihar Haj Pilgrims

یہ بھی پڑھیں: First Caravan of Hajj Pilgrims: لکھنؤ سے عازمین حج کا پہلا قافلہ روانہ، حکومت کی جانب سے بہتر انتظامات

اس کے لیے زمین وغیرہ کی شناخت بھی ہوگئی تھی اور فائنل بجٹ مختص کرکے آگے ٹینڈر کے لیے فائل بڑھا دی گئی تھی تاہم اسی دوران وہ وزیر اعلیٰ سے سابق وزیر اعلیٰ ہوگئے اور پھر موجودہ وزیراعلیٰ نتیش کمار نے اس تجویز کو مسترد کردیا۔ واضح رہے کہ ملک کی دوسری ریاستوں میں حاجیوں کے لیے ہر سال کوٹہ مختص کیا جاتا ہے۔ بہار کے علاوہ دیگر کئی ریاستوں میں حاجیوں کی زیادہ تعداد ہونے کی وجہ سے وہاں قرعہ اندازی سے کام لینا پڑتا ہے۔ عازمین کو حج کے سفر پر جانے کے لئے کئی سالوں تک انتظار بھی کرنا پڑتا ہے جبکہ بہار میں عازمین کی تعداد بہار ریاستی حج کمیٹی کے مختص کوٹے سے کافی کم ہوتی ہے۔ Bihar Haj Pilgrims

ABOUT THE AUTHOR

...view details