امارت شرعیہ انتخاب کمیٹی کے کنوینر و راجیہ سبھا رکن پارلیمان اشفاق کریم نے ارباب حل وعقد سے اپیل کی ہے کہ وہ متفقہ طور پر امیر شریعت منتخب کریں۔
امارت شرعیہ کے آٹھویں امیر کا انتخاب 9 اکتوبر کو 850 ارباب حل و عقد کے ذریعہ ہونا طے ہے۔ تمام اراکین سے عوامی سطح پر متفق ہوکر امیر شریعت منتخب کرنے کی اپیل کر رہے ہیں۔
اسی ضمن میں راجیہ سبھا کے ایم پی اور انتخابی کمیٹی کے کنوینر اشفاق کریم نے بھی ارباب حل و عقد سے اتفاق رائے سے امیر شریعت منتخب کرنے کی اپیل کی ہے۔