جے ڈی یو رکن اسمبلی کا بیان بھاگلپور:ریاست بہار کے بھاگلپور میں گوپالپور کے رکن اسمبلی گوپال منڈل کا متنازعہ بیان سامنے آیا ہے۔ ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو بھی میرے سامنے نتیش کمار کی مخالفت کرے گا، اس کا سر قلم کر دیں گے۔ نتیش کمار نے جتنا کام کیا ہے اتنا کسی نے نہیں کیا۔ بی جے پی صرف جھوٹ بولنے کا کام کرتی ہے۔ بی جے پی صرف شور مچانے کا کام کرتی ہے۔
بھیم سمواد پروگرام: جے ڈی یو ایم ایل اے گوپال منڈل نوگچھیا علاقہ میں جے ڈی یو کے بھیم سمواد پروگرام سے خطاب کر رہے تھے۔ اس پروگرام میں بہار حکومت کے وزیر اشوک چودھری نے بھی شرکت کی۔ بھاگلپور کے رکن پارلمیان اجے منڈل اور جے ڈی یو ایم ایل سی سنجے سنگھ بھی ان کے ساتھ اسٹیج پر موجود تھے۔
نتیش کمار نے بہت کام کیا: پروگرام میں موجود لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے گوپال منڈل نے لوگوں کو وزیر اعلی نتیش کمار کی طرف سے پیش کردہ اسکیموں کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے نتیش کمار کے مخالفین کو کھلا چیلنج دیا۔ انہوں نے کہا کہ جب بی جے پی والے شور مچاتے ہیں تو ہماری پارٹی کے لوگ دب جاتے ہیں۔ میرے سامنے نتیش کمار کی کوئی مخالفت نہیں کرتا، اگر کوئی کرے گا تو گردن اتار دیاجائیگا۔
پروگرام کے بعد بھاگلپور کے رکن پارلیمان اجے منڈل نے ایم ایل اے گوپال منڈل کے بیان سے کنارہ کشی اختیار کی اور صحافیوں سے کہا کہ جن لوگوں نے ایسا بیان دیا ہے ان کا کیا معاملہ ہے۔ آپ ہم سے کیوں پوچھتے ہیں؟
مزید پڑھیں:Afaq Ahmed Khan جے ڈی یو ایم ایل سی آفاق احمد خان سے خصوصی گفتگو