گیا: ریاست بہار کے ضلع گیا اقلیتی فلاح دفتر نے ضلع کے دارالقضاء سے طلاق شدہ خواتین کی فہرست طلب کی ہے، اس کا مقصد بہار کے اقلیتی فلاح محکمہ کے منصوبہ کا فائدہ پہنچانا ہے، محکمہ اقلیتی فلاح کی جانب سے طلاق شدہ خواتین کے لیے " پریتکتا " نام سے ایک اسکیم ہے جس کے تحت طلاق شدہ خواتین کو زندگی میں آگے بڑھنے اور گھر بیٹھے کچھ کرنے کے لیے پچیس ہزار روپیہ دیا جاتا ہے۔ اس اسکیم کے تعلق سے عام لوگوں کو زیادہ جانکاری نہیں ہے۔ جس کی وجہ سے گاؤں دیہات کی طلاق شدہ خواتین کو اس کا فائدہ نہیں پہنچ پاتا ہے۔ The Minority Office has Called for the List of Divorced Women
اس سلسلہ میں اب ضلع اقلیتی فلاح دفتر نے دارالقضاء سے فہرست طلب کی ہے کہ ان کے یہاں ایسے کچھ معاملے روشنی میں ہیں جن معاملوں میں طلاق ہوچکی ہو اور دارالقضاء کو اس کا علم ہو، ضلع اقلیتی فلاح افسر جتیندر کمار نے بتایا کہ ضلع میں طلاق شدہ خواتین اسکیم کے تحت فائدہ پہنچانے کے لیے پہل کی گئی ہے کیونکہ سماجی کارکنوں کی طرف سے ہمیشہ کہا جاتا ہے کہ مسلم معاشرے میں طلاق شدہ خواتین ہیں۔ جنہیں کسی طرح کی مدد نہیں پہنچی ہے تاہم جب ان سے نام پتہ پوچھا جاتا ہے تو وہ نہیں بتا پاتے ہیں۔