اردو

urdu

ETV Bharat / state

محکمہ موسمیات نے سبھی اضلاع کو الرٹ جاری کیا - bihar Meteorological Department

بہار میں مانسون ابھی سرگرم ہے۔ اب تک آسمانی بجلی گرنے سے ریاست میں کئی درجن لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔ جمعرات کو محکمہ موسمیات نے سبھی اضلاع کو الرٹ جاری کرکے بارش کے ساتھ آسمانی بجلی گرنے کی پیشین گوئی کی ہے۔

ID A
محکمہ موسمیات نے سبھی اضلاع کو الرٹ جاری کیا

By

Published : Jul 8, 2021, 1:03 PM IST

بہار میں مانسون ابھی بھی سرگرم ہے۔ محکمہ موسمیات نے بہار کے تمام اضلاع کے لئے الرٹ جاری کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق ریاست کے بیشتر علاقوں میں آسمانی بجلی کے ساتھ ہلکی بارش ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے مغربی چمپارن، مشرقی چمپارن، سیتا مڑھی، اورنگ آباد، گیا اور مدھوبنی کے لئے فوری طور پر الرٹ جاری کیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ بجلی و چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے لوگوں کو محتاط اور ہوشیار رہنے کی اپیل کی ہے۔ اگر آپ کھلے عام ہیں تو جلد ہی پکے مکان کی پناہ لیں۔ لمبے درختوں اور بجلی کے کھمبوں سے دور رہیں۔

ریاست کے بیشتر علاقوں میں جزوی طور پر ابر آلود آسمان رہا۔ اسی دوران کچھ مقامات پر تیز بارش بھی ریکارڈ کی گئی۔ ماہر موسمیات آنند شنکر نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں کچھ مقامات پر ہلکی بارش درج کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: کیمور: ہریانہ سے پٹنہ منتقل کی جارہی شراب ضبط

بدھ کے روز بہار کے اورنگ آباد میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 36.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ دوسری طرف بہادر گنج، کشن گنج، گیا، ویر پور، پورنیہ، پرسا اور کٹیہار میں بارش درج کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آنے والے ایک سے دو دنوں کے بعد بارش میں معمولی کمی ہوگی، جس کے بعد پھر سے بارش میں اضافہ ہوگا اور آسمانی بجلی گرنے کا اندیشہ ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details