ملٹی پارٹنر پروجکٹ کے تحت مدارس کے بچوں کو عصری تقاضوں سے آراستہ کر نے اور انہیں مجودہ عہد کے تعلیمی نصاب سے بحراور کرنے کے لیے ریاستی حکومت نے جامعہ ملیہ اسلامیہ دہلی اور مولانا آزاد یونیورسٹی کے اشتراک سے یو این ایف پی اے کی معاونت میں مدارس کے طلباء کو تربیت دینے کا نظم کیا ہے۔
یہ پروگرام مدرسہ بورڈ کا تھا مگر بورڈ کے چیئرمین ندارت تھے جبکہ محکمہ داخلہ کے ایڈیشنل چیف سیکریٹری عامر سبحانی اور محکمہ اقلیتی فلاح کی سکریٹری سفینہ نور اردو اقلیتی کمیشن کے چیئرمین یونس حکیم سرگرم نظر آئے۔ تعلیم نوبالغاں کو کامیاب بنانے کے لیے حکومت نے صوبائی سطح پر ریسورس سینٹر قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔