اردو

urdu

ETV Bharat / state

Bihar Schools Examination Board: بہار میں نتائج کے منتظر تین لاکھ طلبا کا مستقبل داؤ پر - تین لاکھ طلبہ نتائج کا انتظار کر رہے ہیں

اے این کالج کے طالب علم اروند جھا کہتے ہیں کہ بہار کے تمام کالجز اور یونیورسٹیز کا تعلیمی نظام درہم برہم ہوگیا ہے، وقت پر نہ امتحان لیا جاتا ہے اور نہ نتائج جاری کئے جاتے ہیں، ایسے میں طلبا تعلیم حاصل کرنے کےلیے دیگر ریاستوں کا رخ کرتے ہیں، لیکن جو بچے معاشی اعتبار سے کمزور ہیں وہ یہی پھنس کر اپنا مستقبل برباد کر لیتے ہیں۔ Three Lakh Students are Waiting for the Result

تین لاکھ طلباء کا مستقبل داؤ پر
تین لاکھ طلباء کا مستقبل داؤ پر

By

Published : May 6, 2022, 12:47 PM IST

پٹنہ: نتیش حکومت ایک طرف جہاں بہار کو ترقی کے منازل طے کرانے میں مصروف ہے وہیں ریاستی محکمہ تعلیم کی غفلت اور بے توجہی کے سبب بہار کے تین لاکھ طلباء و طالبات کا مستقبل داؤ پر لگا ہوا ہے،جس کے انصاف کے لئے طلباء و طالبات در در بھٹک رہے ہیں، طلباء یونیورسٹی انتظامیہ سے لیکر محکمہ تعلیم تک کے دفاتر کا چکر کاٹ لیا مگر کسی کی جانب سے یقین دہانی تک نہیں کرائی گئی، دراصل بہار مگدھ یونیورسٹی سے ملحق کالج میں گریجویشن سطح کے کئی سیشن کے نتائج جاری نہیں کئے گئے جس وجہ سے طلباء بہار میں نکلنے والے ویکنسی میں شامل نہیں ہو پا رہے ہیں-Three Lakh Students are Waiting for the Result

اے این کالج کے طالب علم اروند جھا کہتے ہیں کہ بہار کے تمام کالجز اور یونیورسٹیز کی تعلیمی نظام درہم برہم ہے، وقت پر نہ امتحان لیا جاتا ہے اور نہ نتائج کو جاری کیا جا رہا ہے، ایسے میں بچے مجبوراً تعلیم حاصل کرنے کے لئے باہر کا رخ کرتے ہیں مگر جو بچے معاشی اعتبار سے کمزور ہیں باہر نہیں جا سکتے ہیں وہ یہی بہار کی تعلیمی جال میں پھنس کر اپنا مستقبل برباد کر لیتے ہیں۔

تین لاکھ طلباء کا مستقبل داؤ پر

گزشتہ کئی سالوں سے بہار مگدھ یونیورسٹی اور اس کے تحت آنے والے کالجز کا امتحان وقت پر نہیں لیا گیا، اس کے لئے ہم لوگوں نے احتجاج و مظاہرہ کیا، تب جا کر امتحان ہوا، اب رزلٹ جاری نہیں کیا جا رہا ہے، اس کے لئے پھر ہم لوگ سڑکوں پر نکلیں ہیں. نتیش حکومت بچوں کے مستقبل سے کھیلنا بند کرے اور محکمہ تعلیم سے جواب طلب کرے کہ طلباء کے ساتھ کھلواڑ کیوں کیا جا رہا ہے.
مزید پڑھیں:Bihar Board Class 12 Exams: گیا میں انٹرمیڈیٹ کے امتحان میں طلبہ نقل کی پرچی بناتے دیکھے گئے

مگدھ کالج کے طالب علم گورو کمار نے کہا کہ بہار میں اس وقت مختلف محکموں کے لئے ویکنسی نکل رہی ہے، مگر ہمارا رزلٹ نہیں ہونے سے ہم فارم نہیں بھر پا رہے ہیں، جبکہ ہمارا پرانا سیشن ہے، اس طرح ہم لوگوں کے مستقبل کے ساتھ ناانصافی ہو رہی ہے،نتیش حکومت سے مطالبہ ہے کہ وہ یونیورسٹی اور محکمہ تعلیم سے رجوع کر معاملہ کو اپنی سطح سے دیکھیں کیوں سوال تین لاکھ طلبا کا ہے. اگر وقت رہتے ہمارا رزلٹ جاری نہیں ہوا تو ہم لوگ سڑکوں پر آکر زبردست احتجاج کریں گے جس کے ذمہ دار ریاستی حکومت ہوگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details